پولیو مہم،اسلام آباد میں 5سال سے کم عمر 4 لاکھ 21 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ

پولیو ٹیم اور ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گے
0
153
Polio

اسلام آباد میں انسدادِ پولیو مہم کل یعنی پیر سے شروع ہوگی-

باغی ٹی وی: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں 5سال سے کم عمر 4 لاکھ 21 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ ہے، جن کو پولیو ٹیم اور ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گے پولیو ٹیم اور ہیلتھ ورکرز پبلک مقامات ، بس سٹینڈز اور دیگر جگہوں پر دورہ کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

مہم کے حوالے سےڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال سے کم عمر ہر بچے کو انسدادِ پولیو کی ویکسین پلائی جائے ، ڈپٹی کمشنر نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں اور پولیو سے محفوظ پاکستان بنائیں۔

بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار ننکانہ صاحب پہنچ گئے

پولیو شخص در شخص منتقل ہو سکتی ہے یہ دراصل اعصاب کو کمزور کرنے والی بیماری ہے۔ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے۔ یہ بیماری بچوں میں عام ہے لیکن اس کے شکار بالغ افراد بھی ہوسکتے ہیں۔ پولیو ایک سنگین اور ممکنہ طور پر مہلک متعدی بیماری ہے۔ پولیو وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلتا ہے اور دوسرے شخص کو متاثر کرتا ہے۔

بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں اثرانداز ہونا شروع

یہ وائرس متاثرہ شخص کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ جس کے نتیجے میں فالج (جسم کے حصوں کو حرکت نہیں دے سکتے ) ہو سکتا ہے پولیو 1998 میں تقریباً دنیا کے تمام ہی ممالک میں موجود تھا اور براعظم افریقہ کے تمام ہی ممالک اس وائرس سے شدید متاثر تھے 2011 تک پولیو صرف بھارت، پاکستان، افغانستان اور ناجیریا میں رہ گیا تھا۔ جبکہ بھارت کو 2011 میں پولیو فری ملک قرار دئیے جانے کے بعد 2014 میں ناجیریا میں بھی پولیو ختم ہوچکا ہے اور اب پولیو صرف پاکستان اور افغانستان میں رہ گیا ہے۔

پاکستان کو آئندہ ماہ کے آخر میں دو ارب ڈالر ملنے کا امکان

Leave a reply