بچوں کے اردگرد افراد کے رویوں پر نظر رکھیں. اسلام آباد پولیس

0
43
police

بچوں کے اردگرد افراد کے رویوں پر نظر رکھیں. اسلام آباد پولیس

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں سے متعلقہ جرائم سے بچنے کیلئے اپنے بچوں کا خیال رکھیں جبکہ بچوں کو انجان افراد کے ساتھ مت جانے دیں اور بچوں کے اردگرد افراد کے رویوں پر نظر رکھیں کیونکہ کمسن بچے اپنے دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔ ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ سرپرستوں کا فرض ہے کہ بچوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق مدد کےلیے گھر کے دوسرے افراد یا پکار 15 سے رابطہ کریں اس کے علاوہ آپ کی توجہ آپ کے بچوں کی حفاظت کی ضامن ہے لیکن آپ کے بچے ہمارے بچے ہیں ان کی حفاظت میں ہماری مدد کریں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 30 مئی 2023 کو جی 13 سے چار سالہ بچہ لاپتہ ہونے کا معاملہ پر اسلام آباد پولیس نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران بچے کی ڈیڈ باڈی پڑوسیوں کے گھر کی زیر زمین پانی کے ٹینکی سے مل گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
پولیس نے بتایا کہ بچہ لورالائی کا رہائشی اور اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا جسکی ڈیڈ باڈی پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی جبکہ پولیس نے ایک مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply