بدنامہ زمانہ ڈاکو کی ساتھی خاتون 27 برس بعد ڈرامائی انداز میں گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے، بدنام زمانہ ڈاکو کی قریبی ساتھی کو 27 برس بعد گرفتار کر لیا
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری بھارتی ریاست کرناٹکا میں عمل میں آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیلا 27 سال سے منظرعام سے غائب تھی۔ ویرپن بھارت میں اپنے جرائم کی وجہ سے بہت بدنام تھا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تامل نامی جنگل میں کارروائی کی تاہم مقابلے کے دوران سرمیں گولی لگنے سے ویرپن مارا گیا تھا۔ ویرپن کی موت کے 15 سال بعد اسٹیلا میری نامی خاتون ڈاکو کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 27 سال بعد ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام
ماں اور بیوی نے ملکر ڈانٹا تو 22 سالہ نوجوان نے کیا زندگی کا خاتمہ
پولیس نے اسٹیلا میری کو جگاری گاؤں سے گرفتار کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنے کھیت سے ہاتھیوں کو بھگانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی، جس کے باعث پولیس کو شک ہوگیا کہ اس طرح مہارت سے فائرنگ کوئی عام انسان نہیں کرسکتا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی حقیقت بیان کردی، اس کا کہنا تھا کہ وہ ویرپن کے گروہ کی حصہ رہی ہے تاہم بعد میں وہ الگ ہوگئی تھی۔
پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں،








