بدترین لوگ وہ ہیں جو ہمیشہ دوسروں کے عیبوں کو تلاش کرتے ہیں نعمان اعجاز

0
55

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ بدترین لوگ وہ ہیں جو ہمیشہ دوسروں کے عیبوں کو تلاش کرتے ہیں-

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے امام علیؓ کا ایک مشہور قول شیئر کیا۔
https://www.instagram.com/p/CFHsvcKB_Pf/
نعمان اعجاز کی جانب سے شیئر کیا گیا قول کچھ یوں ہے:

بدترین لوگ وہ ہیں جو دوسروں کے عیبوں کو تلاش کرتے ہیں لیکن اپنے عیبوں سے ناواقف رہتے ہیں-(امام علی ؓ )

حضرت علی ؓ کا قول شیئر کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے لکھا کہ خاموش رہنے کا ہمیشہ یہ مطلب نہیں ہوتا ہے کہ آپ کے پاس کچھ کہنے کو نہیں ہے۔

نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ الفاظ ہمیشہ ضروری نہیں ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیرکی تھی جس کے ساتھ انہوں نے بڑی عمر کی کی مضحکہ خیز بات مداحوں کو بتائی تھی-

انہوں کہا تھا کہ بڑی عمر کی یہی بات مضحکہ خیز ہے کہ آپ کی نظر تو کمزور ہوجاتی ہے لیکن لوگوں سے حاصل کئے تجربات کی بدولت آپ کی دیکھنے کی صلاحیت قدرے بہتر ہوجاتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر نعمان اعجاز کا عفت عمر کے شو میں شرکت کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود دوسری خواتین کے ساتھ اپنے معاشقے کے بارے میں بات کر رہے ہیں-

اس کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سامنے آنے والی تنقید کے بارے میں برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو بڑھاوا نہیں دینا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گالیاں نکالنے دیں اور اپنے ذہنوں کو گندا کرنے اور کڑھنے دیں۔ یہ پاکستانیوں کی عادت ہے ان کو اپنی زندگیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور کوئی اپنے گریبان میں نہیں جھانک رہا بس دوسرے پر انگلی اٹھانے کی عادت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو جو کہنا ہے کہنے دیں میری ذات کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں جانتا ہوں اور میرا رب جانتا ہے مجھے کسی انسان کو وضاحت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان ٹوئٹر پینل پر می ٹو مہم ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

نعمان اعجاز کے نزدیک بڑی عمر کی مضحکہ خیز بات کیا ہے؟

نعمان اعجاز نے مداحوں کو اپنی طاقت کا راز بتا دیا

عتیقہ اوڈھو نعمان اعجاز کی حمایت میں سامنے آ گئیں

Leave a reply