وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پنجاب بھر میں رمضان کے لئے راشن پیکج کی ترسیل کا عمل جاری ہے، رواں برس راشن بیگ گھرگھر پہنچائے جا رہے ہیں،راشن بیگ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر بھی پرنٹ کی گئی ہے، آج صحافی نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اس تصویر بارے سوال پوچھ لیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھی، اسی دوران ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال پوچھا کہ راشن بیگ پر نوازشریف کی تصویر ہے، لوگ تنقید کر رہےہیں؟ صحافی کے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کس کی ہے؟ نواز شریف کی.
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں، ہمارے ہاں بڑھ جاتی ہیں، رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، گورننس کے مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا، چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ٹیم متحرک ہےجس کی ضرورت پڑے گی ٹرانسفر پوسٹنگ کریں گے، جتنی ضرورت ہے، اتنا خرچہ کریں گے، سیاست کی آڑ میں ملک غیرمستحکم کرنے کے لیے کچھ بھی ہوا تو برداشت نہیں کریں گے،کل ایک خاتون کی ویڈیو دیکھی جس نے پولیس وین پر حملہ کر کے لوگوں کو چھڑایا، ایسا کون سے ملک میں ہوتا ہے.
اب تک 12 لاکھ سے زائد گھرانوں کو ان کی دہلیز پر راشن پہنچایا جاچکا ہے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین
دوسری جانب رمضان ریلف پیکج کی مانیٹرنگ کے حوالے سے بنائی گئی وزارتی کمیٹی کا سول سیکرٹریٹ میں پہلا اجلاس منعقد ہوا، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی -صوبائی وزراء مجتبی شجاع الرحمن، بلال یاسین، عظمیٰ بخاری،عاشق حسین کرمانی اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-اجلاس میں رمضان پیکج پر عملدرآمد، اشیاء ضروریہ کی دستیابی،قیمتوں اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا-صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان پیکج کے تحت عوام کو ریلیف انکی دہلیز پر دیا جا رہا ہے-اب تک 12 لاکھ سے زائد گھرانوں کو ان کی دہلیز پر راشن پہنچایا جاچکا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 36 ماڈل اور 15رمضان بازاروں میں عوامی کو معیاری اشیاء سستے داموں ملیں گی جبکہ ماڈل اور رمضان بازاروں میں قائم زرعی فیئر پرائس شاپس پر 13 اشیاء 25فیصد رعایتی نرخوں پر ملیں گی، رمضان بازار آج سے فنکشنل ہوجائیں گے، صوبائی وزیر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تربیت کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے شوگر ملز اور دیگر ایسوسی ایشنز سے بات کی جائے گی، چوہدری شافع حسین نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کو ہر قیمت پر روکنا ہے، ریٹ لسٹوں کو دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونا چاہیے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت کی اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی-صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار لوگوں کی دہلیز پر راشن پہنچایا جارہا ہے، راشن تقسیم کے اہداف کے حصول کے لئے محنت اور لگن سے کام کیا جائے، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے-متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے اشیاء ضروریہ کی دستیابی،سپلائی، مانیٹرنگ اور دیگر امور پر بریفنگ دی، اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان پیکیج کے مستحقین کا 75فیصد ڈیٹا کی تصدیق ہوچکی ہے.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں تعینات کینیڈا کی ہائی کمشنرکی ملاقات
مجھے اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز
پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس
وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم
مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا
مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں
کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب