نائجیریا میں 130 سے زائد بچے تاوان کی ڈیڈلائن سے قبل بحفاظت بازیاب

میڈیا رپورٹس کے مطابق 286 طلبہ اور عملے کے ایک رکن کی فہرست سے بہت کم ہے
0
93

بوجا: نائیجیریا حکومت نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے شروع میں اسلحے کے زور پر اغوا کیے گئے 130 سے زائد بچوں کو تاوان کی ڈیڈلائن سے قبل بحفاظت بازیاب کرادیا گیا۔

باغی ٹی وی : الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے ترجمان عبدالعزیز عبدالعزیز نے بتایا کہ ریاست کاڈونا کے قصبے کوریگا میں 7 مارچ کو اغوا ہونے والے بچوں کی بازیابی کے لیے پس پردہ کئی اقدامات کیے گئے تمام بچوں کو رہائی دلوائی گئی ہے اور وہ بالکل خیریت سے ہیں اور بچوں کی مجموعی تعداد 137 بتائی جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 286 طلبہ اور عملے کے ایک رکن کی فہرست سے بہت کم ہے، ترجمان نے دعویٰ کیا کہ میڈیا کی رپورٹس درست نہیں ہیں تاہم مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

اس سے قبل کاڈونا کے گورنر عوبا ثانی نے بیان میں کہا تھا کہ قومی سلامتی کے مشیر کے ماتحت سیکیورٹی آپریشن کے بعد مغویوں کو بازیاب کروایا گیا ہے ہم تمام شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اسکول کے مغوی بچوں کی بخیریت واپسی کے لیے کام کیا اور آج خوشی کا دن ہے، نائیجیریا کی فوج نے خصوصی داد کی مستحق ہے جس نے حوصلہ، بہادری اور عزم کا مظاہرہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کو ختم کرکے تمام شہریوں کی سلامتی یقینی بنائی جاسکے۔

اغوا کاروں نے اسکول کے بچوں اور عملے کی رہائی کے لیے گزشہ ہفتے ایک ارب نائرا تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا اور دھمکی دی تھی کہ 20 روز کے اندر تاوان کی عدم ادائیگی کی صورت میں مغویوں کو قتل کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نائیجیریا میں نومبر 2021 کے بعد طلبہ کے اغوا کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے جبکہ نائیجیریا میں مسلح افراد کی جانب سے اسکولوں کے بچوں کے اغوا کے واقعات اکثر پیش آتے ہیں،ریاست سوکوٹو کے گاؤں گیدان باکوسو میں 9 مارچ کو ایک اسکول سے 15 بچوں کو اغوا کیا گیا تھا، اس سے قبل 18 مارچ کو کاڈونا کے علاقے کاجورا میں خواتین سمیت 87 بچوں کو اغوا کرلیا گیا تھا۔

Leave a reply