مزید دیکھیں

مقبول

جنگ بندی کا اعلان امریکہ نے کیوں کیا؟ بھارتیوں کا مودی سے سوال

پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص شروع...

سکھر: کچے میں پولیس آپریشن، 12 مغوی بازیاب، ڈاکو فرار

سکھر (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری)...

بھارت کا خود ساختہ امیج بے نقاب ہو چکا ہے،مشاہد حسین

اسلام آباد:سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نےکہاہے کہ ...

لاکھوں روپے مالیت کے رمضان نگہبان پیکج کے راشن بیگز برآمد

پنجاب کے نواحی علاقہ وہاڑی میں 83 ڈبلیو بی میں ایک مکان سے 24 لاکھ سے زائد مالیت کے 600 رمضان نگہبان پیکج کے راشن بیگز برآمد ہوئے ہیں۔

باغی ٹی وی: مبینہ کرپشن میں سرکاری اہلکاروں کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تحصیلدار نے موقع پر پہنچ کر راشن بیگ قبضہ میں لے کر مکان کو سیل کر دیا۔مالک مکان اصغر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آفس میلسی کے ریڈر شکیل، مصطفیٰ اور ناصر نامی افراد نے عارضی طور پر راشن اسٹاک کرنے کے لیے مکان کرایہ پر حاصل کیاتھا، جو یہاں روزانہ کی بنیاد پر راشن منتقل کرتے تھے اور راشن بیگ کھول کر دوبارہ پیکنگ کرکے لے جاتے تھے۔اہل علاقہ کی نشاندہی پر تحصیلدار شاہد نواب نے موقع پر پہنچ کر راشن بیگ قبضہ میں لے کر مکان کو سیل کر دیا ہے۔اس حوالہ سے تحصیلدار کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کے تعین کےلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔