بہانے مت بنائیں،چار سال گزر گئے،عدالت برہم
بہانے مت بنائیں،چار سال گزر گئے،عدالت برہم
سندھ ہائیکورٹ ،دیہہ تھانو ٹپو ملیر میں اراضی تنازعہ کیس کی سماعت چار ہفتے تک ملتوی کر دی گئی
چار سال کے بعد بھی جواب جمع نہ کرانے پر سندھ ہائیکورٹ ایس بی سی اے پر برہم ہو گئی سندھ ہائیکورٹ نے ایس بی سی اے حکام سے وضاحت طلب کرلی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کا آرڈر ہے، کہاں ہے عمل درآمد رپورٹ؟ وکیل نے کہا کہ ہمیں درخواست کی کاپی نہیں ملی،عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہانے مت بنائیں، ریکارڈ کے مطابق آپ کو کاپی مل چکی،آپ کو سب معلوم ہے، کیا ہر کیس میں اسی طرح کریں گے؟ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چار سال گزر گئے اب تو عمارت کھڑی ہوگئی ہو گی ،معاملہ دیکھنا ہو تو چار دن کافی ہوتے ہیں، ایس بی سی اے اسٹاف جس طرح کام کرتا ہے معلوم ہے،اگر عمل درآمد نہ کیا تو متعلقہ ڈائریکٹر کو بلائیں گے،
قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں شہید پولیس افسران کے معاوضے میں تفریق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ وزیراعلی ٰکو اپنے مرضی سے معاوضہ دینے کا قانون کہاں سے آیا؟ سمری بھیجنے والوں کی تنخواہ سے رقم کاٹ دیتے ہیں،یہ کیسا انصاف ہے، شہید کوٹہ پر 20 لاکھ اور کسی کو 20 کروڑ دیئے جائیں؟
وزیراعلیٰ بزدار والٹن ایئرپورٹ اورملحقہ علاقوں کے لئے ترقیاتی اتھارٹی کی سربراہی کریں گے
والٹن ائیرپورٹ کو تجارتی مرکز بنانے کیلئے درخت اور نرسریاں کاٹنے کیخلاف درخواست پر ہوئی سماعت
لاہور کا تاریخی والٹن ایئرپورٹ بند ، طلبا سراپا احتجاج
والٹن ایئر پورٹ پر فلائنگ آپریشن بارے لاہور ہائیکورٹ نے حکم دے دیا