غیرت کے نام پر بہو کو قتل کرنے کی کوشش،شوہر پر بھی مقدمہ

واقعہ میں ملوث تین ملزمان فرار ہو گئے
0
87
firing

سندھ کے علاقے گھوٹکی میں شوہر اور سسرالیوں نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بہو کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے
پولیس نے خاتون کو قتل کرنے کی کوشش پر مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق خاتون کو قتل کرنے کی کوشش پر اسکے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے،

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ ایک مہینہ قبل وٹہ سٹہ کی شادی ہوئی تھی، لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر وڈیروں کے ذریعے کاروکاری جرگہ کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں،پولیس حکام کے مطابق واقعہ میں ملوث تین ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

دوسری جانب خواتین اور بچوں کے اغوا، جنسی زیادتی،گھریلو تشدد اور انسانی سوداگری کے واقعات میں اضافہ ہوا،رپورٹ کے مطابق خواتین و بچوں پرتشدد،اغواء اور بچوں کی سوداگری کے سب سے زیادہ کیسیز کراچی سے رپورٹ ہوئے جنسی زیادتی اور گھریلو تشدد میں سب سے زیادہ کیسیز حیدرآباد میں رپورٹ ہوئے غیرت کے نام پرقتل کے سب سے زیادہ کیسیز لاڑکانہ میں رپورٹ ہوئے

ایک سال میں 16 خواتین قتل،کاروکاری کے پانچ،گمشدگی کے سات کیس رپورٹ

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply