بیسنی روٹی بنانے کے ترکیب
بیسنی روٹی
اجزاء:
بیسن ایک کپ
آٹا آدھا کپ
نمک آدھا چائے کا چمچ
پیاز دو کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
کُٹا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ ایک عدد باریک کاٹ لیں
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
مکھن یا دیسی گھی حسب ضرورت
ترکیب:
ایک باؤل میں بیس آٹا زیرہ کُٹا دھنیا نمک پیاز ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرھ مکس کر کے نیم گرم پانی سے ڈو گوندھ لیں پھر اس کے پیڑے بنا کر روٹی بیل توے پر دونوں طرف سے پکائیں ساتھ میں ایک چمچ مکھن یا دیسی گھی ڈالتے جائیں