باجوڑ جرگہ تحصیل وڑماموند کے لیے اہم فیصلے-

باجوڑ میں تحصیل وڑماموند میں قبائلی سرداروں کا گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا- جرگہ نے مقامی خواتین کا ایف ایم ریڈیو کو ٹیلی فون کال کرنے پر پابندی عائد کردیا- کسی خاتون نے ایف ریڈیو کو فون کی تو دس ہزار روپے جرمانہ دینا پڑے گا- تحصیل وڑ ماموند کے قبائلی عمائدین نے خواتین کو شہری سہولت مرکز جانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے- صدائے امن پروگرام علاقہ لرخلوزو میں پیسے دینے کے طریقہ کار کے خلاف ہے-گرینڈ جرگہ علاقہ سیوئی ڈم جوہڑ میں منعقد ہوا ہے- جرگہ میں اقوام بڑوز، اوریازی اور برم کازی کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی-

جرگہ نے منشیات فروشوں کو دو ہفتے کی ڈیڈلائن دیدی ہے- جرگے گا فیصلہ ہے کہ منشیات فروش رضاکارانہ طور پر اپنا کاروبار ختم کرے- دو ہفتے بعد منشیات فروشوں کے خلاف لشکر کشی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے- تمام فیصلے تحصیل وڑ ماموند میں امن و امان بحال کرنے لئے کی گئیں ہیں- منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف لشکر کشی کا اعلان کردیا گیا ہے-

Comments are closed.