بلوچستان میں ایک بار پھر افسوسناک واقعہ،پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدور قتل

0
38

بلوچستان میں ایک بار پھر افسوسناک واقعہ،پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدور قتل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ایک بار پھر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو قتل کر دیا گیا

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے خراسان میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین مزدور جاں بحق ہوئے۔ مسلح ملزمان نے کنویں پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک مزدور زخمی بھی ہوا ہے

اطلاعات کے مطابق مرنے والے تینوں مزدوروں کا تعلق پنجاب کے علاقے رحیم یار خان سے ہے، تینوں مزدروں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی لاشوں کو ضروری کارروائی، زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے قلات کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لیویز حکام نے علاقے میں واقعہ کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

شاہدرہ جلسے میں حملہ کیسے ہوا اور کس نے کیا؟ مریم نواز نے خود بتا دیا

استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری مشقت کے خلاف کمیشن قائم کر دیا،رپورٹ طلب

ہر مزدور تک پیغام پہنچایا جائے وہ کسی کا غلام نہیں، آزاد ہے،عدالت کا حکم

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رواں سال جنوری میں بلوچستان کے علاقے مچھ میں 10 کان کنوں کو اس وقت آنکھوں پر پٹیاں اور ہاتھ پیر باندھ کر علی الصبح قتل کیا گیا تھا جب وہ کان پر جانے کیلئے موجود تھے۔ قتل کیے گئے کان کنوں کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔قتل کی ذمہ داری کالعدم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی۔

کم مزدوری دینے پر مالک کو قتل کرنیوالے ملازم کو عدالت نے سنائی سزا

Leave a reply