بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو چاروں‌شانے چت کردیا

بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو چاروں‌شانے چت کردیا

باغی ٹی و ی :بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو 186 رنز سے شکست دے دی.قائد اعظم ٹرإفی میں‌ کے پی کو جیت کے لیے میچ کے آخری روزمزید 280 رنز جبکہ بلوچستان کو6 وکٹیں درکار تھی ۔ اس سے قبل 195 رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی بلوچستان کی ٹیم نے میچ کے تیسرے روز 8وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی۔

سمیع اسلم 48 اور یاسر شاہ 41رنز بناکر آؤٹ ہوئے،تیمور علی نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پہلی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کرنے والے ساجد خان نے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مجموعی طور پر 413 رنز کے تعاقب میں کے پی کی دوسری اننگز بھی مشکلات کا شکار رہی اور تیسرے روز کھیل کے اختتام تک133 رنز پر اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے ۔ عادل امین 56 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں، کامران غلام نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔آخر کار بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو 186 رنز سے شکست دے دی

Comments are closed.