ملاکنڈ میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے کام شروع کردیا

0
28

پشاور۔ ملاکنڈ میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے کام شروع کردیا، ادارہ کی طرف سے اشیائے خورد ونوش کی کوالٹی اور حلال و حرام کا جائزہ لیا جائیگا۔ اس حوالے سے اتھارٹی کی طرف سے بٹ خیلہ میں قائم شدہ دفتر میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، تقریب میں تاجر وں اور ٹریڈ یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر مراد علی نے کہا کہ ادارہ کا مقصد عوام کو معیاری اور حلال خوراک کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے مارکیٹ میں فروخت ہونے والی بعض اشیا میں حرام چیزیں شامل ہیں مگر تاجروں کو معلومات نہ ہونے کی وجہ سے وہ اسے فروخت کرتے ہیں مہمان خصوصی اے سی محب اللہ نے کہا کہ انتظامیہ عوام کو معیاری اور حلال غذا کی فراہمی میں ادارہ سے بھرپور تعاون کریں گے، تقریب سے ٹریڈیونینز اور تاجروں کے نمائندوں زوار حسین، وکیل خان، شمس، نصیب خان، ملنگ جان وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Leave a reply