یو سی چیئرمینوں اور ضلعی کونسلروں کی بڑی تعداد کو منظر سے غائب کر دیا گیا
ڈسٹرکٹ کونسل کے اراکین اور یو سی چیئرمینوں کو خریدنے کیلئے تجوریوں کے منہ کھول دیئے گئے
ڈیرہ مراد جمالی( محبوب مگسی )بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے آخری مرحلے کے تحت 6 جولائی کو بلوچستان کے ضلعی چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے انتخابات منعقد ہوں گے وفاداریاں تبدیل کرنے ، اغوا ہو جانے یا مقدمات میں مطلوب اراکین کی ممکنہ گرفتاریوں کے خوف سے صوبائی وزرا ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ،قبائلی نواب و سرداروں و دیگر بااثر شخصیات نے اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کو ہر صورت میں کامیاب کرانے کی غرض سے اپنے پینل یا گروپ کے مشکوک یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور ضلعی کونسلروں کو مخصوص حکمت عملی کے تحت ” خصوصی مہمان ” بنا کر منظر سے غائب کر دیا ہے
ذرائع کے مطابق یونین کونسلز کے چیئرمینوں اور ڈسٹرکٹ کونسل کے اراکین کو خرید کرنے کیلئے تجوریوں کے منہ کھول دیئے گئے ہیں ضلع لسبیلہ و حب میں سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان اور سردار صالح محمد بھوتانی کے امیدواروں ضلع نصیر آباد میں حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو صوبائی وزرا حاجی محمد خان لہڑی اور میر سکندر خان عمرانی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے
وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے