بلوچستان کی محرومی کا ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے،راجہ پرویز اشرف

raja parvez ashraf

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی برائے بلوچستان کا اجلاس ہوا

وفاقی وزرا شاہ زین بگٹی، اعظم نذیر تارڑ، سردار ایاز صادق اور اسعد محمود اجلاس میں شریک تھے،چیئرمین پی اے سی نور عالم خان،جنید انور چودھری اور خالد حسین مگسی بھی اجلاس میں شریک تھے کمیٹی اجلاس میں آغا رفیع اللّہ ، اسامہ قادری اور محترمہ شہناز بلوچ نے بھی شرکت کیم اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے اہم صوبہ ہے،بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے، بلوچستان پورے پاکستان کے لیے روشنی کی کرن ہے، بلوچستان کی محرومی کا ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے،بلوچستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی اولین ترجیح ہے،بلوچستان کے مجموعی مسائل کے حل کیلئے یہ کمیٹی بڑی اہمیت کی حامل ہے،

چیف سیکریٹری بلوچستان نے صوبے کے مجموعی مسائل پر کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ،ممبران کمیٹی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئےعملی اقدامات کی ضرورت ہے، اسعد محمود کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے، سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحات کا تعین ضروری ہے ، ترجیحات کے تعین کے بغیر بلوچستان کے مسائل کا حل ممکن نہیں ہے،

بلوچستان کے وزیر لیبر نوابزادہ میر نے بلوچستان کے لیے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوئی کا علاقہ پورے پاکستان کو گیس دیتا ہے لیکن وہاں کے مقامی لوگ لکڑیاں جلا کر کھانا بناتے ہیں تو اندازہ لگائے کہ بلوچستان کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے۔

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

واضح رہے کہ گیس رائیلٹی بجلی و گیس کے عدم دستیابی اور بلوچستان کی محرومیوں سے متعلق معاملات صوبے سے تعلق رکھنے والے ارکان نے ایوان میں اٹھایا تھا جس پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی اجلاس میں بلوچستان کے مسائل پر بات چیت کی جاتی ہے، کمیٹی اجلاسوں میں بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے سفارشات مرتب کرے گی،

Comments are closed.