دالیں اور پیاز بندرگاہ بند، تیل کی بھی قلت ہونے والی ہے. شوکت ترین
سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹیکنیکلی ملک ڈیفالٹ کرگیا ہے دالیں اور پیاز بندرگاہ پر پڑی ہیں، ادویات اورتیل کی بھی قلت ہونے والی ہے۔ ان کہنا تھا کہ حکومت ڈالر ریلیز کرے، آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی کھٹائی میں پڑا ہے، جس کی وجہ ریونیو میں کمی ہے، انرجی سیکٹرمیں 123 ارب روپے شارٹ فال ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس میں شوکت ترین نے کہا کہ ان سب مسائل کا حل ہمارے پاس ہے، ہم اس خراب معاشی صورتحال سے نکل سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات وقت پر ہونا چاہئیں، ملک میں ڈالر نہیں ہوگا تو ہر چیز کی قلت ہو جائے گی، ڈالر کی قیمت مستحکم کی جائے۔ لیکن انہوں نے جھوٹے دعوے کرکے عوام کو بے وقوف بنایا ہوا ہے اور واضح بات نہیں بتاتے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی فورم نے بھی کہہ دیا ہے پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے لہذا عوام کو یہ جاننا چاہئے کہ یہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور ان سے کچھ بھی نہیں سمبھلا جارہا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب میں جسمانی طور پر ساتھ جُڑے دو عراقی بچوں کا کامیاب آپریشن
سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا
برلن میں پاکستانی مشن کا 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف
بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار
اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کے شدید حکیمانہ علاج کے باوجود اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ذخائر بہتر نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ٹیرف میں 235 فیصد اضافے کے باوجود ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا تھا کہ محصولات کی وصولی میں بڑی کمی اور نئے ٹیکسوں پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اصرار کر رہا ہے۔ شوکت ترین نے دعویٰ سے کہا تھا کہ اب الیکشن کرانے اور موجودہ حکومت کے جانے کا وقت ہو رہا ہے۔








