مزید دیکھیں

مقبول

بنگلے سے انسانی ڈھانچہ برآمد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بنگلے سے انسانی ڈھانچہ ملا ہے،

کراچی کے علاقے کلفٹن میں زمزمہ اسٹریٹ پر واقع بنگلے سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے، جسے پولیس نے شناخت اور میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے،پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں مذکورہ بنگلہ 7 ماہ سے بند پڑا ہوا تھا،

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ کلفٹن پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملنے والے انسانی ڈھانچہ کی جنس معلوم نہیں ہو سکی ،انسانی ڈھانچے کی شناخت اور میڈیکل رپورٹ کے لیے ملنے والے ڈھانچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مذکورہ گھر ، بنگلہ محمد احمد اسلم نامی شخص کی ملکیت ہے، مذکورہ گھر گزشتہ 7 ماہ سے بند ہے جو کہ محمد احمد اسلم نے پراپرٹی سیل پرچیز کی غرض سے خریدا تھا ،مذکورہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں،

دوسری جانب ویسٹ پولیس نے ایک کارروائی میں قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے 4 اکتوبر کو تیسر ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے کے دوران تشدد کر کے ایک پچھتر سالہ شخص بابا رمضان کو قتل کر دیا تھا،

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

شردھا کو قتل کرنیوالا پولیس آفتاب پولیس کی تحویل میں ہے، گزشتہ روز اس پر تلواروں سے حملے کی بھی کوشش کی گئی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan