بنی گالہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم

0
29

بنی گالہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالہ کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،ممبرپلاننگ سی ڈی اے نے عدالت میں کہا کہ 3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس پرکام شروع کردیا ہے ،پلانٹس پر 4 ارب روپے لاگت آئےگی،بنی گالہ میں انٹرنل سیوریج نیٹ ورک بنارہے ہیں،

جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ بنی گالہ کی تمام عمارتوں کوریگولرائزکریں، ایسا نہ ہو کہ چک شہزاد والاحال بنی گالہ میں بھی ہوجائے۔ ممبر پلاننگ سی ڈی اے نے عدالت میں مزید کہا کہ ماسٹرپلان نظرثانی کیلئے عالمی کنسلٹنٹ ہائرکررہے ہیں،وزارت منصوبہ بندی سے بھی رائے لینی ہے،عدالت کے تمام احکامات کوبھی مدنظررکھاجارہاہے،

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم نے رائے دی،حکم نہیں،اپنا ذہن استعمال کریں۔جسٹس عمر عطابندیال نے استفسار کیا کہ بنی گالہ کیازون 3 میں آتاہے؟ممبرپلاننگ نے کہا کہ بنی گالہ زون نمبر 4 میں آتاہے،ماسٹرپلان کی نظرثانی میں 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں،ماسٹرپلان نظرثانی کیلئے عالمی کنسلٹنٹ ہائرکررہے ہیں،

سپریم کورٹ نے بنی گالہ کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ  بنی گالہ تجاوزات کیس میں سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے اپنی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں، سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت میں کہا تھا کہ کہا کہ سیوریج اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے سائٹس منتخب کرلی ہیں، فضلے کی تلفی اور ڈمپنگ سائٹس کیلئے بھی زمین کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے جس پر جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ اگر سائٹس کا انتخاب ہوگیا ہے تو ایم سی آئی کے حوالے کر دیں، زیر زمین سیوریج لائنوں کا کام بھی جلد مکمل ہونا چاہییے

Leave a reply