بنی گالہ فائرنگ کیس: عدالت نے ٹائیگر فورس اہلکار کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا

0
42

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تحریک اںصاف ٹائیگر فورس کے اہلکار مثل خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا ہے.

بنی گالا میں پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کے اہلکار کی جانب سے فائرنگ کے معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد سہیل تھہیم نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔

تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے اور ملزم مثل خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،اور پولیس نے عدالت سے ملزم مثل خان کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 21 جولائی کو متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزم مثل خان کو 6 جولائی کو گرفتار کرکے تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پس منظر

گزشتہ دنوں چیئرمین عمران خان کے گھر بنگلہ کے قریب فائرنگ کا ایک واقع پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں عمران کے محافظوں کی شہری پر فائرنگ میں ایک شخص ولید عباسی زخمی ہوگیا تھا .

تاہم بعد ازاں عمران خان کے محافظ گاڑی سمیت سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر بنی گالہ میں داخل ہوگئے تھے

Leave a reply