بنی گالہ میں اہم اجلاس کے بعد وزیراعظم، آرمی چیف کی ملاقات

0
63

بنی گالہ میں اہم اجلاس کے بعد وزیراعظم، آرمی چیف کی ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس ختم ہو گیا

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام نے شرکت کی اجلاس میں ملکی سیکیورٹی اور قومی سلامتی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو بریفنگ دی وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری،چیف سیکریٹری پنجاب بھی اجلاس میں شریک تھے وزیراعظم عمران خان کوکالعدم جماعت سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں کالعدم جماعت کے مطالبات اور حکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو تاجروں کے احتجاج بارے بھی آگاہ کیا گیا

اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ پر ہوئی، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے بعد آج ہی پاکستان واپس لوٹے ہیں، پاکستان میں کالعدم تحریک لبیک سڑکوں پر ہے، لاہور سے نکلنے والا مارچ مرید کے میں قیام پذیر ہے، حکومت اور تحریک لبیک کے مابین ہونے والے مذاکرات کے مطابق اگر لبیک کے ساتھ کیا گیا معاہدہ پورا نہ ہوا تو تحریک لبیک اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی

سعد رضوی آئیں گے تو اب مذاکرات ہوں گے، کالعدم تحریک لبیک کا دبنگ اعلان

تحریک لبیک مارچ، شیخ رشید کی مذاکرات کی کوشش،تازہ ترین صورتحال جانیے فائز چغتائی سے

کالعدم تحریک لبیک مارچ، گولی لگنے سے ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کیا، ایدھی فاؤنڈیشن

ہمیں کہا گیا تھا کہ یہاں سے آگے قدم بڑھایا تو بھون دیں گے، ویسا ہی کیا گیا، سید سرور شاہ

شیخ رشید فوری جیل جائیں گے، فیصلہ ہو گیا

اگر معاہدہ پورا نہ ہوا تو یہ قافلہ آگے روانہ ہوگا تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان

خون کی ہولی کھیلی گئی،مولانا فضل الرحمان بھی تحریک لبیک کے حق میں بول پڑے

کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے نئی پیشرفت

ٹی ایل پی سے جو ہمارے معاملات طے ہوئے..شیخ رشید نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

کالعدم تحریک لبیک کی شوریٰ کی جانب سے انتہائی اہم ویڈیو پیغام جاری

تحریک لبیک کا مارچ مرید کے میں موجود، آج کا دن اہم،کارکنان نے ایک بندہ پکڑ لیا

Leave a reply