ہمیں کہا گیا تھا کہ یہاں سے آگے قدم بڑھایا تو بھون دیں گے، ویسا ہی کیا گیا، سید سرور شاہ

0
47

ہمیں کہا گیا تھا کہ یہاں سے آگے قدم بڑھایا تو بھون دیں گے، ویسا ہی کیا گیا، سید سرور شاہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے رکن مجلس شوری سید سرور شاہ نے نیا ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ‏تحریک لبیک کے 10 کارکن شہید، سینکڑوں زخمی اور درجنوں معذور ہوچکے ہیں، اسکے باوجود ہم پرامن ہیں، ہم پر گولیاں برسائی جا رہی ہیں، عوام اب باہر نکل چکی، وہ کون لوگ ہیں جو عوام اور اداروں کو لڑانا چاہتے ہیں، پیدل لوگ چل رہے تھے کل سے لے کر اب تک پرامن مارچ پر گولیاں برسائی گئیں اور بلکہ ہمیں جیسے کہا گیا تھا کہ یہاں سے آگے قدم بڑھایا گیا تو گولیوں سے بھون دیں گے، ویسا ہی کیا گیا ، میں اب نام نہیں لینا چاہتا، ضروری پڑی تو نام بھی لے سکتے ہیں، وقت آنے پر بتا دوں گا، پرامن لوگوں کو اس طرف نہ دھکیلیں جس طرف ہم جانا نہیں چاہتے

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1451846759282524165

مزہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر،فیض آباد مزید کنٹینرز پہنچا دئیے گئے، ڈبل روڈ سے فیض آباد آنے والے راستے کو مکمل بندکر دیا گیا ،مریڑ چوک کو چاروں اطراف سے بند کر دیا گیا چاندنی چوک سسکستھ روڈ کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا لیاقت روڈ گوالمنڈی چوک پر ہوٹل،تندور،جنرل سٹور سمیت تمام دکانیں بند کرا دی گئیں غریب دیہاڑی مزدور پریشان ہیں پولیس کی جانب سے دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈ زون کے ایکسپریس چوک داخلی اور خارجی راستے پر ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے ڈایئورشن ہے۔شہری متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ ، ایوب چوک، نادرا چوک اور ڈھوکری چوک استعمال کریں۔نائینتھ ایونیو سگنل آئی جے پی روڈ پر ٹریفک کے دونوں اطراف بجانب فیض آباد اور سٹیڈیم روڈ ڈائیورشن ہے شہری اسلام آباد میں داخلے کے لیے نائنتھ ایونیو اور راولپنڈی داخلے کے لیے پشاور روڈ استعمال کریں ۔میٹرو بس آئی جے پی روڈ سے پاک سیکریٹریٹ کی طرف چل رہی ہے۔ جبکہ راولپنڈی میں معطل ہے۔مری روڈ ، فیض الاسلام سٹاپ ، فیض آباد سے آنے اور جانے کے لیے ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے ڈائیورشن ہے۔ اسلام آباد سے مری روڈ راولپنڈی جانے والے شہری اسلام آباد ہائی وے پر استعمال کریں۔مری روڈ پر فیض آباد سے پہلے اورراول ڈیم چوک سے فیض آباد تک ٹریفک کے لیے ڈاییورشن ہے. شہری متبادل کے طور پرپارک روڈ ، ترامڑی چوک اور لہترار روڈ کو اسلام آباد ہائی وے تک پہنچنے کے لیے استعمال کریں۔جبکہ راولپنڈی جانے والے شہری سری نگر ہائی وے ، نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1451839173535670283

جہلم،لاہور سے راولپنڈی جانے والی جی ٹی روڈ کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی ،ریلوے پل کے گیٹ بند کرکے پولیس نفری تعینات کر دی گئی، گوجوانوالہ میں چن دا قلعہ کے قریب بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،گجرات میں بھی کینیٹنر لگائے گئے ہیں

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے حکم کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید احمد تحریک لبیک پاکستان کے قائدین سے مذاکرات کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خصوصی طیارے پرلاہورروانہ ہوگئے۔ ۔ان کے ہمراہ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پوربھی ہیں ۔وفاقی وزیر نورالحق قادری پہلے ہی لاہور میں ہیں۔

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1451836297744617473

تحریک لبیک کی شوریٰ نے اعلان کیا ہے کہ تحریک لبیک کے جو رہنما جیلوں میں ہیں انکی طرف سے کوئی آڈیو یا ویڈیو پیغام آتا ہے تو اس پر یقین نہ کیا جائے ، لبیک کی شوریٰ کی جانب سے مارچ میں موجود کینیٹنر سے اعلان کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کی شوریٰ کے جو ارکان اس وقت قید ہیں اُن کی طرف سے کسی بھی وڈیو یا آڈیو پیغام کی کوئی حیثیت نہیں ہوں گی جبتک وہ مارچ میں آ کر سٹیج سے اعلان نہ کر دیں قابلِ قبول اعلان صرف وہی ہوں گا جو مارچ کے سٹیج سے ہو گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جیل میں قید تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کا آڈیو یا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروا کے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جائے گا جس میں وہ کارکنان کو گھروں میں جانے کا کہیں گے،لبیک مارچ میں کینیٹر پر موجود شوریٰ کے اراکین کا کہنا ہے کہ ایسے کسی بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی، صرف وہی اعلان ہو گا جو مارچ سے ہو گا

باغی ٹی وی کے نمائندہ فائز چغتائی کے مطابق تحریک لبیک کے کارکنان اس وقت رانا ٹاؤن میں موجود ہیں اور رانا ٹاؤن میں پولیس اور تحریک لبیک کے کارکنان کے مابین شدید تصادم جاری ہے،پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی ہے،لبیک کی شوریٰ نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ پولیس والوں کو کچھ نہ کہا جائے

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1451840909482598400

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کا وزیرمذہبی امور نور الحق قادری سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے ،وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرمذہبی امور نور الحق قادری کراچی سے لاہور پہنچ گئے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بھی لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی ٹیم آج لاہور میں مظاہرین سے مذاکرات کرے گی حکومتی ٹیم میں نورالحق قادری، شیخ رشید اور راجہ بشارت شامل ہوں گے وزیرمذہبی امور نور الحق قادری نے کئی علمائے کرام سے ٹیلفونک رابطے شروع کر دیئے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی علماء کرام سے رابطے کر رہے ہیں ، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتی ہےعوام کی مال و جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے

وزیراعظم عمران خان کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات اور معاملات حل کروانے کی ہدایات دے کر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں وزیراعظم گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے اورماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ترقی پذیرممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔ مران خان سعودی قیادت سے دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

قبل ازیں وزیر اعظم نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر داخلہ شیخ رشید کو وطن واپس بلا لیا ہے،شیخ رشید احمد ایئر بلیو کی پرواز پی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے تا ہم تحریک لبیک کی جانب سے اسلام آباد کی جانب مارچ کے آغاز اور شدید تصادم کے باعث شیخ رشید کو واپس آنا پڑا، باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واپس آتے ہی مختلف مکاتب فکر کے علما سے رابطے شروع کر دیے ہیں تا کہ تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات میں انکو شامل کیا جا سکے، شیخ رشید احمد نے ہی تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ فرانسیسی سفیر کی بے دخلی پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی اور گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے گا، اس معاہدے کے بعد کارکنان کو تو رہا کر دیا گیا لیکن حافظ سعد رضوی ابھی تک جیل میں ہیں اور عدالتی فیصلوں کے باوجود حکومت حافظ سعد رضوی کو رہا نہیں کر رہی

تحریکِ لبیک کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہمارے ساتھ کیا گیا معاہدہ پورا کیا جائے، فرانسیسی سفیر کو بے دخل کیا جائے اور لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کیا جائے ،اگر حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو اپنا آئینی حق استعمال کرنے سے روکنے کی کوشش بھی کی تو ملک میں سنگین صورتحال کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تحریک لبیک کا دھرنا، انٹرنیٹ بند، پولیس کو مذاکرات میں ناکامی

بریکنگ، تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

علامہ خادم رضوی کے استاد ،دوسرے بیٹے سمیت لبیک کی مرکزی شوریٰ کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

تحریک لبیک کا مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد "سیل” شیخ رشید پاکستان چھوڑ گئے

تحریک لبیک کا مارچ، لاہور پولیس کا بھی پلان تیار،وزیراعظم بھی آ رہے ہیں آج لاہور

تحریک لبیک کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری

تحریک لبیک مارچ،کینٹینر ہٹ گئے، رستے کھل گئے

تحریک لبیک مارچ،رکاوٹیں ایک بار پھر ختم،شرکا آگے بڑھنا شروع، شیلنگ سے ایک زخمی

سعد رضوی آئیں گے تو اب مذاکرات ہوں گے، کالعدم تحریک لبیک کا دبنگ اعلان

تحریک لبیک مارچ، شیخ رشید کی مذاکرات کی کوشش،تازہ ترین صورتحال جانیے فائز چغتائی سے

کالعدم تحریک لبیک مارچ، گولی لگنے سے ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کیا، ایدھی فاؤنڈیشن

Leave a reply