بانی پاکستان کی برسی، ایئر چیف سمیت قومی قیادت کے اہم پیغام

0
30

بانی پاکستان کی برسی، ایئر چیف سمیت قومی قیادت کے اہم پیغام

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی آج پاکستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

شہر قائد کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج صبح بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ مزار کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کو درپیش چیلنجوں اور مسائل سے گزرنے اور قائد کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اسے ایک خوشحال ملک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے برصغیر کے مظلوم لوگوں میں ایک امید کی کرن روشن کی اور انہیں ایک قوم کی صورت میں متحد کر کے ان کے لئے ایک علیحدہ اور آزاد وطن حاصل کرنے کے لیے جدوجہد مسلسل کی قیادت فرمائی۔ قائداعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور سماجی انصاف کے اصولوں پر مبنی ایک ریاست کا تصور دیا اور بنیاد رکھی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کو SECOND TO NONE بننے کا پائیدار وژن بھی دیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ قائد کا نظریہ، وژن اور ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول ہمارے لیے ایک عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔

قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

قائداعظم کی دوسری ہمشیرہ شیریں بائی کونسا نیک کام کرتی تھیں ؟ صدر مملکت نے بتا دیا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یوم وفات قائد اعظم پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم نے پاکستان کی صورت میں ریاست بنا کر بر صغیر کے مسلمانوں کو الگ شناخت دی،پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق ایک فلاحی ریاست ضروربنے گا۔ قائد اعظم محمد علی جناح جیسے عظیم رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، پاکستان میں ہم آزادی کے ساتھ رہ رہے ہیں یہ قائد اعظم کا ہم پراحسان ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم وفات پر پیغام میں کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناحؒ بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے۔
تحمل،برداشت اوررواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت بانی پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دینے کیلئے کوشاں ہے۔غریب اور امیر کیلئے ایک پاکستان بنانا وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے۔ ایسا پاکستان جہاں سب کو یکساں سماجی و معاشی انصاف ملے گا۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے قوم کو اتحاد،تنظیم اور ایمان کے سنہری اصول اپنانے کی تلقین کی ہے۔قائدؒ کا پیغام اتحاد، تنظیم اور ایمان آج بھی پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے۔قائد اعظمؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سیاسی اور ذاتی مفادات کو پس پشت رکھ کر بحیثیت قوم اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی مثالی فضا پیدا کی جائے-

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایمان، اصول، قانون، جمہوریت، نظم وضبط اور اپنے عہد پراٹل رہنا قائداعظم محمد علی جناب کی شخصیت کے بنیادی جوہر تھے ہمیں بحیثیت قوم قائداعظم کے افکار سے رہنمائی لیتے ہوئے پاکستان کوجدیداسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے دن رات محنت کو شعار بنانا ہوگا ،قائداعظم کے آئین، جمہوریت، یقین،اتحاد اور تنظیم کے سنہری راستے پر چلتے ہوئے ہم کامیابی منزل حاصل کرسکتے ہیں آئیے آج کے دن عہد کریں کہ ہم پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کی عملی تعبیر سے ہمکنار کرکے دم لیں گے محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) قائداعظم اور علامہ اقبال کی بصیرت کی روشنی میں پاکستان کو تعمیر، ترقی، خوشحالی اور عظمت کی منزل سے ہمکنار کرے گی

Leave a reply