بنی گالہ گارڈن کی حدود کا تعین،سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالہ بوٹنیکل گارڈن کی حدود کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سی ڈی اے نے بوٹنیکل گارڈن کیلئے 583 ایکڑ زمین لیز پردی،سروے آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بوٹنیکل گارڈن 725 ایکڑ پرہے،

جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ تحصیلدار صاحب آپ نے 583 ایکڑ کے بجائے 725 ایکڑ زمین کیسے دے دی؟ جس پر تحصیلدار نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد زمین دی گئی، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تو ایسا کوئی حکم نہیں دیا،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سروے آف پاکستان کی رپورٹ کے بعد تمام معاملات کو دیکھیں گے،

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ بوٹنیکل گارڈن میں پنجاب حکومت کی زمین شامل ہے،جس پر جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اسلام آباد کی اپنی حدود ہیں کسی صوبے سے اس کا تعلق نہیں، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ مارگلہ ہلزکی طرح اسلام آباد کیساتھ پنجاب کی سرحد لگتی ہے،

سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا

پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 16 نومبرسے شروع ہونے والے ہفتے تک ملتوی کردی،سپریم کورٹ نے سروے آف پاکستان کورکھ بنی گالا اور بنی گالا کی حدود کےسروے کا حکم دیا،سپریم کورٹ نے کہا کہ آئی سی ٹی،محکمہ جنگلات اورپنجاب حکومت سروے آف پاکستان کو 2 ہفتوں میں ریکارڈ دے ،سروے پراخراجات آئی سی ٹی، سی ڈی اے اور پنجاب حکومت مشترکہ ادا کریں،

اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

واضح رہے کہ بنی گالہ تجاوزات کیس میں سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے اپنی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں، سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت میں کہا تھا کہ کہا کہ سیوریج اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے سائٹس منتخب کرلی ہیں، فضلے کی تلفی اور ڈمپنگ سائٹس کیلئے بھی زمین کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے جس پر جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ اگر سائٹس کا انتخاب ہوگیا ہے تو ایم سی آئی کے حوالے کر دیں، زیر زمین سیوریج لائنوں کا کام بھی جلد مکمل ہونا چاہییے

Leave a reply