وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنوں کے علاقے کو کلیئر کیا جا رہا ہے،آپریشن کے حوالے سے اعداد و شمار آئی ایس پی آر جاری کرے گا، بنوں آپریشن میں تمام دہشتگرد مارے گئے ہیں آپریشن مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر پریس ریلیز جاری کریگا، ہمارے کچھ فوجی آپریشن کے دوران زخمی بھی ہوئے ہیں، بنوں آپریشن میں 2شہادتیں بھی ہوئی ہیں،

وزیردفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاونڈ کو کلیئر کرا لیا گیا ہے،خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تمام یرغمالیوں کو رہا کرا لیا گیا ہے، ایک دہشتگرد نے سی ٹی ڈی اہلکار کے سر پر اینٹ مارکر اسلحہ چھین لیا ، ایس ایس جی کے ایک افسر سمیت 10سے 15 اہلکار زخمی ہوئے ہیں ، بنوں واقعہ میں دو شہادتیں بھی ہوئی ہیں، بنوں آپریشن میں تمام دہشت گرد مارے گئے ہیں، افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دہشت گردی دوبارہ سراٹھا رہی ہے ان دہشت گردوں کا تعلق مختلف گروہوں سے تھا،صوبائی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے،سیکیورٹی فورسز ہی سب کام کر رہی ہیں،

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صوبائی ہیلی کاپٹر عمران خان کے استعمال میں ہیں،خیبر پختونخوا حکومت کی انسداد دہشتگردی میں ناکامی تشویشناک ہے، خیبر پختونخو ا میں 9سال سے پی ٹی آئی کی حکومت مسلط ہے ، عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو یرغمال بنا رکھا ہے،وزیراعلیٰ اور وزرا عمران خان کے ہاتھوں یرغمال ہیں،

سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

 سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں موجود تمام دہشت گردوں کو آپریشن کے بعد جہنم واصل 

Shares: