بنوں میں کریک ڈاؤن شروع، چھاپے و گرفتاریاں جاری

0
86
bannu

بنوں میں مسلح گروہوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات اور امن کمیٹی بنوں کے مطالبات پر پولیس نے عمل شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں بنوں پولیس نے شہر بھر میں مسلح گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ابتدائی طور پر ڈسٹرکٹ پولیس بنوں نے شہر میں آپریشن شروع کردیا اور مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، اس دوران درجن سے زائد مسلح افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد کی گئی ہے۔ڈی آئی خان بنوں میں پولیس کی کارروائیاں شروع ہونے کے بعد عوام پولیس کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں امن جرگہ کے تمام مطالبات مان لیے ہیں، مطالبات اپیکس کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں گے، اپیکس کمیٹی اجلاس میں بنوں واقعہ سے متعلق کمیشن بنانے کے طریقہ کار پر غور ہوگا، وزیر اعلیٰ نے امن جرگہ کے اراکین کو جواب دیا کہ آپریشن عزم استحکام سے متعلق آئی ایس پی آر نے وضاحت کر دی اور واضح کر دیا ہے کہ یہ آپریشن نہیں بلکہ حکمت عملی ہے، سرچ آپریشن پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی، ضرورت پڑنے پر سیکیورٹی فورسز کی مدد لی جائے گی، غیر سرکاری مسلح افراد کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی، علاقے میں پولیس ہی گشت کرے گی جس کو مزید بڑھایا جائے گا، بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار مزید بڑھا رہے ہیں، پولیس میں بھرتیاں اور مزید گاڑیاں دے رہے ہیں

علاوہ ازیں محکمہ داخلہ خیبر پختوںخوا نے بنوں واقعہ پر اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 19 جولائی کو پُرامن اجتماع ہوا، مظاہرین کی آڑ میں کچھ شرپسندوں نے پتھراؤ کیا، ڈپو کی منہدم دیوار کی جگہ قائم خیموں کو آگ لگائی،چھوٹے ہتھیاروں سے فائر کیا گیا، پولیس نے انہیں وہاں سے نکالنے کی کوشش کی، اس دوران ایک شخص جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے

بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

 بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

Leave a reply