’’باپ پارٹی‘‘ کو پیپلز پارٹی کا ’’باپ ‘‘ قرار دیکر گالی دی گئی ہے، حافظ حسین احمد

0
167

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا یہ کہنا کہ ’’ان کو توقع نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی والے ’’باپ‘‘ کو اپنا ’’باپ‘‘ بنائیں گے اس سے بڑی گالی پیپلزپارٹی کو نہیں دی جاسکتی ۔ انہوں نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی ۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خود مبینہ طور پر میاں نواز شریف اور اس کی ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو ہی ’’مائی باپ‘‘ کا درجہ دے چکے ہیں جبکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پیپلز پارٹی اور اے این پی کو دیوار کے ساتھ لگانے کی سازش کی گئی تاکہ ان کے علاوہ باقی پارٹیوں کا مستقبل قریب میں انتخابی اتحاد بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں سے متعلق پیپلز پارٹی کے واضح موقف کے علم کے باوجود مارچ کی 26 تاریخ کو ’’طے شدہ مارچ ‘‘کو 16 مارچ کو ہی استعفوں سے نتھی کیا گیا تا کہ ’’لانگ مارچ‘‘ کے التوا کو پیپلز پارٹی کے خلاف استعمال کیا جاسکے لیکن شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس نے سارا منصوبہ خاک میں ملادیا ۔ ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو شریف خاندان کی جاگیر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اوردیگر جماعتوں کو شریف خاندان کی چوری کا وکیل صفائی بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے لیکن پیپلز پارٹی اور اے این پی ان تمام سازشوں کو بھانپ گئی اور ان کے تمام سازشوں اور منصوبہ کو مٹی میں ملا دیا ہے۔

Leave a reply