مولانا فضل الرحمان اپنے الفاظ واپس لیں ، قمر زمان کائرہ

0
30

نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان قائرہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سےمطالبہ ہےاپنےالفاظ ‏واپس لیں فضل الرحمان سےایسی توقع نہیں تھی انہوں نےگالی دی ہے ۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں ‏اپوزیشن جماعتوں کوساتھ لےکرچلناچاہیے ہمارےآپس کےاختلافات سےحکومت کوفائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ محمدزبیر ، احسن اقبال ، شاہدخاقان عباسی کا رویہ دیکھ لیں ۔ ان کارویہ ایسا ہےکہ ‏پی ڈی ایم سے آپ نکلتے کیوں نہیں ہیں اپنی بےعزتی سمجھتا ہوں کہ محمد زبیر کہہ رہے ہیں آپ پی ڈی ‏ایم نہیں ہیں اگر احترام کا رشتہ نہ ہوتا تو میں بھی بتاتا کس کا باپ کون ہے ۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے مطالبہ ہے اپنے الفاظ واپس لیں ۔ فضل الرحمان ‏سے ایسی توقع نہیں تھی انہوں نےگالی دی ہے ہمیں پی ڈی ایم سے نکالنے کیلئے ن لیگ نے منصوبہ ‏بنایا اعتراف کرلیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد زبیر بتادیں کون سی ڈیل تھی جس پربات نہیں بن سکی اورتوپیں نکل ‏آئیں ؟ جس پر محمد زبیر نے جواب دیا کہ ایسی کوئی ڈیل نہیں تھی ۔ واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں سینٹ کے اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی جس کے بعد پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا تھا ۔ شوکاز نوٹس کو پیپلز پارٹی نے اپنی توہین قرار دیا اور پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا-

Leave a reply