بڑا کارنامہ ، سندھ حکومت نے کراچی ڈیم بنا دیا، مبشر لقمان برس پڑے

0
37

بڑا کارنامہ ، سندھ حکومت نے کراچی ڈیم بنا دیا، مبشر لقمان برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں سوچ رہا تھا کہ ہم کراچی والوں کی بد نصیبی دیکھ رہے تھے بارش میں‌ جو حال ہوا ہے اللہ رحم کرے، یہاں بزدار نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی،وہ لاہور کو بھی کراچی بنانا چاہتے ہیں، حکومت تو بعد میں ڈیم بنائے گی،صوبائی حکومتوں نے پہلے ہی منی ڈیم بنانا شروع کر دیئے ہیں شہروں میں، اس سے بڑی نااہلی کیا ہو گی، ہر سال کوئی مسئلہ ہوتا ہے، کوئی آفت آتی ہے، کبھی گندم ،کبھی چینی، آٹا، بارش، سیوریج اور ہر سال وہی وعدے ہوتے ہیں ساروں کے، ہمیں جمہوریت کا لیکچر دیا جاتا ہے، بارش نے ریکارڈ توڑا ہم بھی سو سال کی کرپشن اور نااہلی کے ریکارڈ توڑ چکے ہیں

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ بحرین نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے امریکی دباؤ کو مسترد کر دیا ہے یہ ایف 35 ڈیل کی ناکامی کی وجہ ہو سکتی ہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیل کی ناکامی نہیں ہے، امریکہ نے وہ بیچنے ہیں اور وہ خؤد منوائے گا، عرب ممالک کے اپنے خطرات ہیں وہاں‌ لبرل فیصلوں کو کچھ لوگ قبول نہیں کرتے، میں آپ یا عمران خان، شہباز شریف، آصف زرداری ہم سب فلسطین کی بات کرتے ہیں، جس طرح کشمیر میں ہمارے ہاں لوگوں کے رشتے دار ہیں جس طرح ہم اور آپ بات کرتے ہیں اس سے بھی سخت طریقے سے وہ فلسطین بارے بات کرتے ہیں، اس سب کو خراب کرنے کا ذمہ دار ٹرمپ اور پومپو کی ٹویٹس ہیں، ایک امریکی الیکشن کے لئے مڈل ایسٹ میں آگ لگانے کے لئے گریز نہیں کر رہے، بحرین فیصلہ کر بھی لے یا نہ بھی کرے انکو اتنا وقت دیں کہ وہ اہنے لوگوں کو اعتماد میں لیں، پھر کوئی بات کریں، آپ انکی حساسیت کا خیال نہیں رکھ رہے، صبح اٹھ کر ایک ٹویٹ کر دیتے ہیں، دور بیٹھ کر مسائل کا پتہ نہیں، آپ کا اسلحہ بکنا چاہئے اور تیل کی بھی اب آپ کو ضرورت نہیں، بس آپ یہ چاہتے ہیں کہ اس خطے میں آپ کی صرف حاکمیت ہو، میرا خیال ہے کہ ٹرمپ اور پومپو نے کافی ڈیمج کیا مڈل ایسٹ کی پیس کاز کو، اور کل مائیک پومپو نے ایک اور حرکت کر دی ہے جس کا انکو ابھی نقصان ہوا ہے، ری پنلکن کنونشن میں شرکت کی، اس سے لگتا ہے کہ آفیشیل لوگ سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں جو انکے آفیشیل ایکٹ کے خلاف ہے اب دیکھتے ہیں کہ امریکی سینیٹ اور سپریم کورٹ پومپو کے خلاف کیا کرتا ہے،پومپو کے لئے گھر کے اندر سے بری خبریں آنے والی ہیں

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ چائنہ نے امریکی کی نو فلائی زون پر پرواز پر ری ایکشن دے دیا، دو میزائل ساؤتھ سی میں فائر کئے، چائنہ نے منہ توڑ جواب نہیں دے دیا جس پر مبشر لقمان نے کہا تھا کہ سپرپاور ٹو سپرپاور جو ہوتا ہے وہ مسل فلیکسنگ ہوتی ہے، اس طرح کے جواب ٹینشن نہیں بڑھاتے خطے میں اپنے اپنے پٹھو کو ایکٹو کرتے ہیں اور ان کو آپس میں لڑاتے ہیں، انہوں نے نو فلائی زون میں آنا تھا انہوں نے فائر کر کے دکھا دیا، انہوں نے انکے اندرفائر نہیں کیا، ابھی اس میں بڑا ٹائم ہے، اس سے پہلے بہت کچھ ہو گا،مجھے لگ رہا ہے کہ انڈیا پرتول رہا ہے، اسکو کچھ نہ کچھ کرنا ہے، اتنی ٹروپ انگیجمنٹ اور اسلحہ کی ترسیل ہو رہی ہے وہ صرف پاکستان کے لئے نہیں کر رہا پہلے انڈیا کی پاکستان اور چائنہ کے لئے معاملہ الگ تھا، اب چائنہ کے ساتھ ایگریسو موڈ میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں جس دن آ گئے ہو جائے گا دما دم مست قلندر

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ فرانس نے زور دیا ہے کہ لبنان میں اصلاحات نہ کئے گئے تو صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فرانس ان ممالک میں سے ہے جس کا لبنان میں بڑا انٹرسٹ ہے، لبنانی انگریزی کم اور فرنچ زیادہ بولتے ہیں وہ اپنے آپ کو فرنچ سپیکنگ کنٹری کہلوانا چاہتے ہیں، انکے کافی شاپ،میوزک، قہوہ خانوں میں فرنچ نظر آئے گا، جب دھماکہ ہوا تھا تو فرنچ صدر سب سے پہلے پہنچ گئے تھے اور بغیر سیکورٹی کے گھوم رہے تھے، آنے والے دنوں میں مڈل ایسٹ میں کئی ممالک ختم ہو نے والے ہیں، مطلب انکی جغرافیہ بدلنے والا ہے، عراق 3 ممالک میں تقسیم ہو گا، سیریا اور یمن اسکے اندر بھی کافی افرا تفری ہو گئی ہے، یمن اب شاید بچ جائے ایرانی اور چینی مداخلت جو ہونے لگی ہے اسکو تھوڑی رقم مل گئے تو وہ پاؤں پر کھڑا ہو جائے گا سیریا کو سپورٹ مل رہی ہے لیکن ملٹری سپورٹ، اکنامک سپورٹ پتہ نہیں ملتی ہے یا نہیں، لبنان کے اوپر بہت زیادہ سٹیک ہولڈر ہیں، لبنان کی حکومت ریلو کٹا حکومت تھی ،شپ والے انکی بات نہیں مان رہے تھے، اتنے سال سے جہاز کھڑا تھا وہ ہٹا نہیں رہے تھے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کیسی تھی، اب کوئی حکومت میں آنا نہیں چاہتا،پھر وہ قبیلوں میں تقسیم ہوں گے، اسکا مطلب ہے کہ لبنان کسی نہ کسی دویژن کی طرف بڑھ رہا ہے

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ ایران نے یونائیٹڈ نیشن کو دو سسپیکٹڈ نیوکلیر سائٹس کی ایکسیس دے دی ہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ کونسی دو سائٹس ہیں، یہ وہی ہیں جن کی وجہ سے امریکہ نے ان پر پابندی لگوائی تھی، اقوام متحدہ میں امریکہ کی جو استدعا تھی ایران نے اسے مسترد کروا دیا، 15 میں سے 13 ممالک نے ایران کے حق میں ووٹ دیا، اب ایران سمجھتا ہے کہ ان سے تعلقات بنانے کے لئے ایکسیس دے دی جائے تا کہ وہ دیکھ لیں کہ ہمارا کس طرح کا پروجیکٹ ہے، ہمارا پیس فل پروجیکٹ ہے وہ خود امریکہ کو بتاتے رہیں گے، انہوں نے بیسکلی اقوام متحدہ کو عزت دی ہے کہ وہ اسکے لئے کھڑا ہوا،جس نے ہمیں عزت دی اسکو ہم اتنی عزت دیں کہ وہ امریکہ کے سامنے مستقل کھڑا ہو جائے

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ چین نے کہا کہ وہ افغانستان اور طالبان کے مابین جلد مذاکرات کا خواہاں ہے عمران خان نے ڈاکٹر عبداللہ سے گفتگو کی ،لگتا ہے امریکہ کی چھٹی ہونے والی ہے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ امریکہ ہانگ کانگ میں مداخلت کر رہا ہے، اب چین افغانستا ن میں آ کر مداخلت کر لے اور انکو مزید شہہ دے دیں اتنے سال سے امریکہ یہان ہے ،اتنے ڈالر خرچ کرنے کے باوجود لوگ مروانے کے باوجود وہ سٹیک ہولڈر نہیں ہے.جو سٹیک ہولڈر ہیں وہ چین کے ساتھ بیٹھے ہیں، امریکہ کو انہوں نے آئینہ دکھا دیا ہے کہ ہانگ کانگ سے باز آؤ ورنہ ہم یہ کریں گے

میں نے وزیراعظم سے جب بھی یہ بات کی انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا،مبشر لقمان

ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

سرد جنگ کا خوفناک کھیل،پاکستان اہم ،امریکی پریشان ،ایران تگڑا اوراسرائیل میدان میں ، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پاکستان نے کمال کر دیا، دنیا بھر کے سائنسدان پریشان، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ خلا میں چھوڑے جانے والے جتنے سیارے ہوتے ہیں ان میں سے ہر پانچواں سیارہ ملٹری سیارہ ہے اور وہ جاسوسی کے لئے استعمال ہوتا ہے جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ مجھے اس پر حیرانی ہے کہ پانچواں ہے، شاید تیسرا ہو، محتاط اندازے سے بات رہا ہوں کہ اسوقت خلا میں تقریبا 40 ہزار سیارے ہوں گے، شام کو اگر بیٹھیں ہوں گے تو میں دکھاؤں گا کہ سٹار اور سیٹلائٹ میں کیا فرق ہے،زیادہ بڑی، روشن ہو گی،اس کی وجہ یہ ہے کہ ایوریج سیٹلائٹ پہلے جتنی آٹھ دس ہزار تھی اسکے بعد انہوں نے اسکو ڈیجیٹل کر دیا ، وہ ری پلیس ہو گئیں، ہر سیٹلائٹ کی عمر ہوتی ہے، 15 سے 20 سال، اب ہو سکتا ہے زیادہ ہو، ہم جو پروگرام کرتے ہیں چینل پر پاک سیٹ یا ایشیا سیٹ پر اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ 5 ہزار چینل دے رہے ہیں جب ایک سیٹلائٹ ڈیڈ ہو جاتی ہے تو دوسری پر ڈیتا منتقل کرتے ہیں،جو ڈیڈ ہوتی ہے وہ گھومتی رہتی ہے کہیں جاتی نہیں،وہ کسی کو ضرورت نہیں اسکو اسی طرح چھوڑتے ہیں،ملٹری اسلئے بھی ہوتی ہیں ،بہت سی سویلین بھی ہوتی ہے لیکن وہ ملٹری کو رپورٹ کر رہی ہوتی ہیں، موسم والوں کی سیٹلائٹ ہے اور وہ سپارکو کے انڈر آتی ہے تو ان کیس آف وار اسکی فوٹیجز بتائیں گی کہ یہاں سے ویدر آ رہا ہے، یہاں سے کیا ہونا ہے، تصاویر لیتے ہیں، ایمرجنسی میں بہت سی سیٹلائٹ ملٹری نہ ہوتے ہوئے بھی کنورٹ ہو سکتی ہے، ڈیٹا ٹرانسمیشن کی جتنی سیٹلائٹ ہیں، پاکستان کا انٹرنیٹ فائبر آپٹکس کے ذریعے یو اے ای سے جا کر ملتا ہے ، وہاں سے ڈیٹا جنریٹ ہوتا ہے، یہ سارا پانی کے اندر کیبل ہے، بہت بڑی کیبل ہے اسکو سب میرین کیبل کہتے ہیں، جب انٹرنیٹ خراب ہو تو سب میرینز کو جانا پڑتا ہے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جب جارج بش نے نیو ورلڈ آرڈر کہا تھا تو اس میں 3 چیزیں تھیں، ایک کنٹرولنگ انفارمیشن، اکانومی اور پروٹیکٹنگ انوائرمنٹ تھی، جو ملک ترقی یافتہ ہے اسکے پاس انفارمیشن ہے، وہ اکنامک ایکتوٹی کا حب ہے،وہاں درخت نہیں کاٹنے دیئے جاتے، انوائرمنٹ بہت ہے،جن ملکوں کو ختم کرنا ہوتا ہے ، جیسے سیریا، ایران، لبنان وہان سب سے پہلے جو انوائر منٹ ہے اسکو ڈیمج کیا جاتا ہے پھر ہیلتھ کے مسائل ہوتے ہیں، انہی کو لڑتے رہتے ہیں پھر ساری عمر بجائے اسکے کے ترقی یافتہ ممالک کے آگے آ کر کھڑے ہوں .

بھارت چین تنازعہ،لداخ کی کہانی، بھارتی کرنل کی زبانی، مبشر لقمان کے ہمراہ

Leave a reply