بڑی عید پر 3چھٹیاں ہوں گی

0
58

بڑی عید پر 3چھٹیاں ہوں گی، کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کو سمری بھجوا دی.سیکریٹری کابینہ ڈویژن سردار احمد نواز سکھیرا نے 10 سے 12 جولائی تک عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کی منظوری کیلئے وزیراعظم شیباز شریف کو معاسلہ لکھ دیا ہے.

بابینہ ڈویژن نے عید الاضحیٰ کیلئے تین چھٹیوں کی تجویز دی ہے جو 10 جولائی سے 12 جولائی 2022 تک ہوں گی ،تاہم وزیراعظم کی منظوری کے بعد عید کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا.

دوسری طرف وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں عید الاضحٰی پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں صفائی پلان کا تفصیلی جائزہ لیاگیا .وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عید الاضحٰی پر لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں صفائی کے بہترین انتظامات کے لئے ٹاسک سونپ دیئے جبکہ حمزہ شہباز نے کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر اضلاع کے انتظامی افسران کو عید الاضحٰی پر فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کر دی.

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ مخلوق خدا کو صاف ماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔عوامی نمائندے بھی اپنے علاقوں میں صفائی کے انتظامات کی نگرانی کریں .وزیراعلیٰ نے یونین کونسل کی سطح پر عوامی نمائندوں کو صفائی کے عمل میں شریک کرنے اور کمیٹیاں تشکیل دیئے کی ہدایت کی.وزیر اعلی حمزہ شہبازنے صفائی کے انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم بنانے کا حکم بھی جاری کر دیا.

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ صفائی پلان کی موثر مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جائے۔صفائی پلان کے تحت کئے جانے والے تمام انتظامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا. گنجان آبادیوں میں صفائی کے انتظامات پر خصوصی فوکس کیا جائے۔وزیر اعلی حمزہ شہبازنےعید الاضحٰی پر بارش کے امکان کے پیش نظر واسا کو چوکس رہنے کی ہدایت بھی کی.

انہوں نے کہا کہ صفائی کے ساتھ نکاسی آب کے لئے موثر پلان مرتب کیا جائے۔ بارشوں کے پیش نظر واساز اور متعلقہ ادارے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔ مویشی منڈیوں میں صفائی،نکاسی آب اور پارکنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ الائشیں اٹھانے اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے لانے جائیں ۔

حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں۔ آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں،پیش کردہ صفائی پلان پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صفائی کی صورتحال میں واضح بہتری نظر آئے۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ صفائی کے انتظامات کے لیے رواں برس عید الاضحٰی پر 1086 گاڑیاں فیلڈ میں ہوں گی۔ گزشتہ برس 480 گاڑیاں فیلڈ میں تھیں۔ الائشیں اٹھانے کے لئے3516 پک اپ کرائے پر لے رہے ہیں۔الائشیں اکٹھا کرنے کے لئے یونین کونسل کی سطح 280 کیمپ لگائے جائیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں کمشنر لاہورڈویژن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےعید الاضحٰی پر صفائی کے انتظامات کے بارے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کو بریفنگ دی .وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے بارے میں متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں

اجلاس میں خواجہ احمد حسان، چوہدری شہباز احمد، افتخار احمد، کبیر تاج، صبغت اللہ سلطان، غلام دستگیر، عمران گورایہ، سیکرٹری بلدیات، ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی.

Leave a reply