مسلم لیگ نواز کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو کہتا تھا میں اکیلا ہی کافی ہوں جو کہتا تھا ان کو رلاؤں گا وہ خود آج اکیلا بیٹھ کر رو رہا ہے۔ باغ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو شہدا کی بے حرمتی کرے ، ان کی یادگاروں کو آگ لگائے، جو ان جہازوں کو آگ لگائے جنہوں نے دشمن کے جہازوں کو مار گرایا وہ ہم میں سے نہیں ہوسکتا اور وہ پاکستانی بھی نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو ہمارے شہدا کی یادگاروں کو جلاتا ہے ہم بھی انکا احترام نہیں کرینگے، ن لیگ کو توڑنے کا خواب دیکھتے تھے، آج پی ٹی آئی کرچی کرچی ہو گئی، جو کہتا تھا میں کلا ای کافی آں، جو کہتا تھا ان کو رلاؤں گا، آج اکیلا بیٹھ کر رو رہا ہے، آزاد کشمیر کا ان کا اپنا وزیراعظم ان کے خلاف گواہی دے رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
انہوں نے کہا کہ باغ کےبھائیوں بہنوں السلام علیکم،آپ کو نوازشریف کاسلام ، باغ میں بارش میں جلسہ ہوگیا، میرےبھائی بہن بارش میں کھڑےہیں تومیں بھی بارش میں کھڑی ہوں گی، میری رگوں میں کشمیرکاسچاخون ہے،مریم نوازخالص کشمیری ہےیہ کوئی سیاسی نعرہ نہیں،بات کاآغازشہداءکوخراج تحسین پیش کرکےکرناچاہتی ہوں، وطن کی خاطرجانیں قربان کرنےوالوں کوسلام، شہداءکی بےحرمتی،یادگاروں کوجلانےوالوں کااحترام نہیں کریں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہیہ شخص ٹرمپ کےپہلومیں بیٹھ کر کشمیر کا سودا کر کے آیا تھا، جس شخص کےپاس کارکردگی نہ ہووہی یہ حرکتیں کرتاہے، 2021میں دھاندلی سےجس جماعت کوآزادکشمیرپرمسلط کیاگیاوہ کہاں گئی؟ وہ جماعت جہاں سےآئی تھی وہاں واپس چلی گئی، انتشاراورفتنےکی سیاست سےصرف ایک ہی شخص یادآتاہے، ن لیگ ختم کرنےکی کوشش کرنےوالی جماعت کی کرچیاں بھی نہیں مل رہی۔اسی کی جماعت کاوزیراعظم آزادکشمیراس کیخلاف گواہی دےرہاہے،نوازشریف کے کئی دشمن آئے اور کئی گئے، جوکہتاتھامیں اکیلاہی کافی ہوں،آج اکیلاہی بیٹھاہے۔
مرکزی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ جوکہتاتھامیں انہیں رلاؤں گاآج وہ صبح دوپہرشام خودروتاہے،وفاق،صوبوں سےحکومت ہوئی توگلگت،کشمیرسےخرچہ اٹھانےکاذمہ دیا، 75سال سےنوازشریف کے9سال نکال دوکچھ نظرنہیں آتا،بجلی کےکارخانےدیکھتےہیں تونوازشریف کانام یادآتاہے،موٹرویزدیکھتےہیں تو ن لیگی قائد کانام یادآتاہے،باغ کےلوگ الیکشن میں جذبےکےساتھ نکلیں اورن لیگ کاساتھ دیں۔