برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کے تحفظ کو عالمی سلامتی کا معاملہ قرار دے دیا

0
88

برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی سلامتی کا معاملہ بین الاقوامی سلامتی کےساتھ تعلق رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کے ترجمان نےایک بیان میں کہا کہ برطانوی بحری جنگی جہاز’مونٹ روز’ اس وقت خلیجی پانیوں میں موجود ہے۔ جلد ہی اس کےساتھ برطانی پرچم بردار جہاز شامل ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ برطانیہ کا تیل بردار طیارہ ایران کے پاسداران انقلاب نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا اس قبل برطانیہ نے ایران کا طیارہ جبل الطارق پر اپنے قبضے میںلیا تھا . برطانیہ نے آبنائے ہرمز اور خلیجی پانیوں میں تیل بردار اور دیگر تجارتی بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے’ماونٹ روز’ خلیجی پانیوں میں تعینات کیا ہے۔

Leave a reply