امریکی صدر کے بعد برطانوی وزیراعظم اسرائیل پہنچ گئے

حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری ہے، ہزاروں لوگوں کی موت، لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ، دنیا بھر کی جانب سےاسرائیل کے حملے کی مذمت جاری ہے، ایسے میں امریکی صدر نے اسرائیل کا دورہ کیا تو اب برطانوی وزیراعظم رشی سنک بھی اسرائیل پہنچ گئے جہاں انکی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات ہوئی ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس مصر میں موجود ہیں، جب کہ جرمنی کے اعلیٰ سفارت کار ہفتے کے آخر سے قبل اردن، اسرائیل اور لبنان کا دورہ کریں گے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے مصری ہم منصب سے بات کرنے کے بعد کہا کہ انسانی امداد کے 20 ٹرک مصر کے راستے غزہ میں داخل ہو سکیں گے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ روز حماس کے سینکڑوں اہداف کو نشانہ بنایا ،اسرائیلی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فوج نے غزہ میں مزید مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں سرنگوں کی شافٹ، ٹینک شکن میزائل لانچ کرنے کے مقامات اور انٹیلی جنس انفراسٹرکچر شامل ہیں۔ حماس کے متعدد کارندوں کو نشانہ بنایا گیا اور 10 سے زیادہ افراد کو ایک "فضائی فضائی حملے” میں ہلاک کیا گیا۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے مطابق رفعت حرب حسین ابو ہلال بھی مارے گئے۔

برطانوی وزیر اعظم کا اسرائیل کے دورے سے قبل کہنا ہے کہ حماس کے حملے میں کئی بے گناہ لوگ مارے گئے، ہر شخص کی موت کسی سانحے سے کم نہیں، دنیا بھر کے لیڈروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے اور اس خطرناک صورتحال سے نکلنے کے لیے سوچنا چاہیے،وہ برطانوی شہریوں کو بحفاظت اسرائیل سے نکالنے کے لیے بھی بات کریں گے

حماس کے حملوں میں سات برطانوی شہریوں کی موت ہوئی ہے،جبکہ نو افراد لاپتہ ہیں، برطانوی سیکرٹری خارجہ بھی آنیوالے دنوں میں مصر، ترکی اور قطر کا دورہ کریں گے

دوسری جانب ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کے بعد فلسطینی شہریوں سے یکجہتی کے لئے ہزاروں افراد نے برطانوی وزیراعظم کے گھر کے باہر احتجاج کیا،شدید بارش کے دوران مظاہرین اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، مظاہرین نے ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر نماز مغرب بھی ادا کی،10 ڈاؤننگ سٹریٹ کی طرف جانے والے دروازوں کے باہر مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی کے نعرے درج تھے،

ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

Shares: