نانگا پربت بیس کیمپ 5 پرسپینش کوہ پیماہ کی موت

0
58
nanga

نانگاپربت بیس کیمپ 5 پر کلائمبرز کو حادثہ پیش آیا ہے

سپین سے تعلق رکھنے والے کلائمبرز کو حادثہ پیش آیا ہے، اطلاعات کے مطابق سپینش کلائمبر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ مبینہ اطلاعات کے مطابق سپینش کوہ پیماہ کیمپ 5 میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ وجوہات آکسیجن کی کمی یا ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے ابھی تک واقعہ کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں،

دوسری جانب نائلہ کیانی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں دس پاکستانیوں سمیت 40 سے زائد غیرملکی کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کو سر کرنے کی مہم میں حصہ لیا، جن میں ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی، واجد اللہ نگری کے علاوہ رضوان داد، عید محمد، احمد بیگ، وقار علی، سعید کریم، لیاقت کریم، سوزین اور شاہ دولت اپنی مہم میں کامیاب رہے۔

نائلہ دنیا کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والی پاکستانی خاتون بھی ہیں۔کوہ پیما نائلہ کیانی کا کہنا ہے کہ اس مہم کے حوالے سے وہ تھوڑی خوفزدہ تھیں، تاہم پھر بھی اپنے اس مشن کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم تھی۔نائلہ کیانی کی اس مہم میں بارڈ فاؤنڈیشن نے مکمل طور پر معاونت فراہم کی ہے۔

جلال الدین نے کل 2 جولائی کو 4 بجے کامیابی کے ساتھ نانگا پربت بغیر اضافی آکسیجن کے سر کی۔ اس وقت جلال کیمپ 2 سے نیچے بیس کیمپ وآپس آ رہے ہیں ۔جلال KE کے روپ فکسنگ ٹیم ممبرز میں سے ہیں جنہوں نے کیمپ 3 تک نانگا پربت کے ٹیکنیکل حصے میں اس سیزن روپ فکسنگ کی جلال الدین اس سے پہلے 8000 میٹر سے بلند براڈ پیک سر کر چکے ہیں ۔ 7000 میٹر سے بلند سپنٹیک کے علاوہ پانچ اور چھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں بھی سر کر چکے ہیں

محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

پاکستانی کوہ پیماؤں نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی

یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

پاکستانی نوجوان نے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیا

کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

Leave a reply