بستی ملوک نہر کنارے سرکاری درخت کے نیچے جانور کیوں باندھے با اثر افراد کا غریبوں پر بہیمانہ تشدد

0
33

بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )
تھانہ بستی ملوک کے علاقہ کھوہ لالو موضع راناواہین میں نہر کنارے سرکاری درخت کے سائے میں جانور باندھنے پر ملزمان اللہ دتہ والد اکرم۔ریاض والد رب نواز۔حاجی فیض بخش والد حق نواز۔چھ نامعلوم افراد جو کہ ڈانڈوں۔ سوٹوں۔کلہاڑی ٹوکا سے حملہ آوار ہوئےاور حاجی امین۔محمد اسماعیل۔خلیل۔ناصر وغیرہ کو مارنا پیٹنا شروع کردیا اور شدید زخمی کر دیا۔جانور کھول دئیے۔ جبکہ سرکاری درخت کاٹ دیا۔مدعی پارٹی زخمیوں کو لے کر تھانہ بستی ملوک پہنچی تو تھانہ میں موجود منشی نے ڈاکٹ جاری کردیا اسی دوران کسی کی کال آنے پر منشی نے ڈاکٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا اور ملزم پارٹی کو بلا کر ڈاکٹ جاری کردئیے زرائع کے مطابق ملزمان نے فوری طور پر فرضی زخم بنوا کر ڈاکٹ حاصل کیا۔پولیس کی طرف سے سیاسی دباؤ کی وجہ سے مدعی پارٹی کو ڈاکٹ جاری نہ کرنے پر مدعی پارٹی کا تھانہ کے باہر پولیس کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Leave a reply