بائیڈن نے نامور پاکستانی نژاد امریکی شہری کو باوقار مشاورتی کردار کیلئے نامزد کر دیا

0
54
Shahid Khan

بائیڈن نے نامور پاکستانی نژاد امریکی کو باوقار مشاورتی کردار کیلئے نامزد کر دیا

ممتاز ڈیموکریٹ پاکستانی نژاد امریکی شاہد احمد خان کو 12 مئی 2023 کو صدر جو بائیڈن نے آرٹس کی مشاورتی کمیٹی (PACA) میں تعینات کیا ہے۔ جبکہ یہ کمیٹی امریکہ بھر میں 1983 سے فعال ہے جس نے امریکہ کے فنی شعور کو آپس میں جوڑ رکھا ہے اور جان ایف کینیڈی پرفارمنگ آرٹس سینٹر کو جِلا بخشی ہے۔ اس کمیٹی کے منتخب اراکین، اپنی برادریوں میں رہنما ہیں اور انہیں ‘آرٹس کے سفیر’ کہا جاتا ہے۔

شاہد احمد خان، بوسٹن کے علاقے کی ایک نمایاں شخصیت ہیں اور دو دہائیوں سے زیادہ بین الاقوامی امور کا تجربہ ر کھتے ہیں، ان کی ایشیائی اور مسلم دنیا پر توجہ ان کی انتھک کوششوں کی عکاس ہے، جہاں وہ ایک رہنما، سیاسی مشیر اور کاروباری شخصیت کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، وہیں عمل کے ذریعے امریکہ کی قدروں اور اصولوں کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔ شاہد احمد کی نے ڈیموکریٹ سینیٹریل کمپین کمیٹی کے امین اور ڈیموکریٹ قومی کمیٹی کے مشاورت کے شریک چیئر کے طور پر اہم کردار ادا کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
انہوں نے بائیڈن کی صدارتی مہم کے دوران جنوبی ایشیائی-امریکی برادری کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور جان کیری کی 2004 کی صدارتی مہم کیلئے نیشنل فائنانس بورڈ کے رکن کے طور پر بھی اہم کردارادا کیا تھا۔ جبکہ شاہد خان کی تقرری پاکستانی نژاد امریکیوں اور امریکیوں کے باہمی ملاپ اور مشترکہ جدوجہد کی اعلٰی نظیر ہے جو امریکی معاشرتی اور ثقافتی دھارے کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں انہوں نے ملک کے مستقبل میں اپنا اپنا کردار مؤثر طریقے سے ادا کیا ہے۔

Leave a reply