اسلام آباد: دنیا بھر میں آج بزرگوں سے بدسلوکی کی روک تھام کا شعور اجاگر کرنے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
باغی ٹی وی :بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق آگاہی کا عالمی دن یا WEAAD ایک سالانہ تقریب ہے جو 15 جون 2006 کو پریوینشن آف ایلڈر ابیوز اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مشترکہ طور پر منعقد کی جاتی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنی 66/127 قرارداد میں 15 جون کو ایک ایسا دن قرار دیا ہے جس دن دنیا ایک آواز میں بزرگوں کے ساتھ کسی بھی طرح کی زیادتی کی مذمت کرے گی۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر 6 میں سے ایک بزرگ فرد کو کسی نہ کسی صورت میں بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماہرین اس حوالے سے خدشات کا اظہار بھی کر چکے ہیں کہ مالی طور پر، غفلت کے باعث یا کسی بھی دوسری شکل میں بدسلوکی کے واقعات سے بڑی عمر کے افراد نفسیاتی اور جسمانی عوارض کا شکار ہو سکتے ہیں-
منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہیں ہوئے
WEAAD ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنےکی کوشش کرتاہےجہاں پوری دنیا کی کمیونٹیزان پر اثر انداز ہونے والے ثقافتی، سماجی، اقتصادی اور آبادیاتی عمل کے ذریعے بزرگ افراد کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کریں۔ بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی پر شاذ و نادر ہی بحث کی جاتی ہے اور تشدد کی کم سے کم تفتیش کی جاتی ہے۔ قوم کی دولت کی منصوبہ بندی یا تقسیم کے دوران بزرگوں کو ترجیح نہیں دی جاتی اور اکثر کسی بھی حکومت کے ترقیاتی منصوبے میں سب سے آخر میں آتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے بین الاقوامی پلان آف ایکشن نے بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی کو انسانی حقوق کا مسئلہ قرار دیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2030 تک دنیا کی عمر رسیدہ آبادی 1.4 بلین تک پہنچ جائے گی اور تحقیق کے مطابق 4 سے 6 فیصد بزرگ کسی نہ کسی قسم کی زیادتی کا شکار ہوں گےستم ظریفی یہ ہے کہ زیادہ تر بدسلوکی کی اطلاع نہیں دی جاتی ہے۔ اور بزرگ اکثر مجرموں کو معاف کرنے کی التجا کرتے ہیں۔