بینظیر بھٹو ہسپتال میں لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے ٹوکن سسٹم کا اجراء کردیا گیا

0
84

راولپنڈی:بینظیر بھٹو شہید ہسپتال میں شہریوں کی سہولت کیلئے میڈیکل سپریٹیڈنٹ ڈاکٹر رفیق احمد نے لیبارٹری کے ٹیسٹوں کیلئے ٹوکن سسٹم کا آغاز کردیا ہے جبکہ اس لیبارٹری میں پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد بینظیر بھٹو ہسپتال کے دیگر شعبوں میں بھی ٹوکن سسٹم کا آغاز کیا جائیگا جس سے علاج کی غرض سے آنیوالے شہریوں کو سہولت فراہم ہوگی۔ بینظیر بھٹو کی لیبارٹری میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹوکن مشین نصب کی گئی ہے جس کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس پر مردوں ، خواتین ، سرکاری ملازمین اور بزرگ شہریوں کیلئے پرچی سسٹم متعارف کروایا گیا ہے جبکہ شہری لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے پرچی حاصل کرینگے جس کے بعد بذریعہ جدید کمپیوٹر نظام کے تحت اپنے نمبر آنے پر باآسانی لیبارٹری ٹیسٹ کرواسکیں گے تاہم ایم ایس بی بی ایچ کے اس عمل سے ہسپتال میں وی آئی پی کلچر کا بھی خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کیلئے ایم ایس بی بی ایچ ڈاکٹر رفیق احمد نے لیبارٹری کے ٹیسٹوں کیلئے جدید کمپیوٹر سسٹم کے تحت ٹوکن سسٹم کا افتتاح کردیا ہے جس کے بعد دردراز کے علاقوں سے آئے شہری پرچی سسٹم کے ذریعے اپنے ٹیسٹ کرواسکیں گے۔ایم ایس بی بی ایچ ڈاکٹر رفیق احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سسٹم کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا ہے تاہم اس کے پہلے دن سے ہی اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے ہے جبکہ اس عمل سے مریضوں کے لواحقین کو لائنوں مین کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ شہری ٹوکن لیکر اپنی باری کا انتظار کرینگے اور ٹیسٹ اپنی بار پر ہی ہونگے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اس سسٹم میں چار کیٹگریز رکھی گئی ہیں جس میں مردوں اور خواتین کے علاوہ سرکاری ملازمین اور بزرگ شہریوں کیلئے آپشن رکھا گیا ہے جو بھی شہری آئیگا وہ باآسانی ٹوکن حاصل کریگااور ٹیسٹ کروائے گا جبکہ اس عمل سے شہریوں کے رش میں بھی کمی واقع ہوگی اس پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اسے دیگر شعبوں میں بھی نصب کیا جائیگا

Leave a reply