وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ؛ پاک امریکاتعلقات میں دوری ہوتی ہے تومنفی نتائج ہوتے ہیں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاک چین تاریخی اور برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی وجہ سے بہت معاملات میں مدد ملی اور مل رہی ہے، امریکی تعلقات پر وزیر خارجہ نے کہا کہ جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں دوری ہوتی ہے تو منفی نتائج ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے منصب سنبھالنے کے بعد ہونے والی پیش رفت اور اپنے غیر ملکی دوروں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب عہدہ سنبھالا تو بہت زیادہ چیلنجز تھے لیکن سوچا یہ ہی تھا کہ صرف پاکستان فوکس میں اور ترجیح پر رہے گا۔ گزشتہ چند ماہ میں اٹھائے گئے اقدامات اور تمام کوششوں کا اچھا مثبت نتیجہ آ رہا ہے، پہلی دو طرفہ میری مصروفیات چین کے وزیرِ خارجہ کے ساتھ تھی، جو بہترین رہی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا
پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ
ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ
پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

اس موقع پر وزیر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں گے، کرونا وائرس کے بعد پیچیدگیوں کی وجہ سے اور سی پیک سمیت کئی معاملات میں ہمارے رابطے ہوئے اور انہوں نے تعاون کیا، یہ ملک معاشی طور پر بیٹھ چکا تھا۔ پچھلے 5،6مہینوں میں وزیراعظم کی قیادت میں میں جو کام کیا اس کا مثبت اثر ہوا ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔ پاک امریکا تعلقات سے متعلق بلاول بھٹو نے کہا کہ دورہ امریکا کے دوران امریکی سیکریٹری انتھونی بلکن سے تفصیلی اور مثبت ملاقاتیں رہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں دوری ہوتی ہے تو منفی نتائج ہوتے ہیں۔

Shares: