بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022،امریکہ کا سفارتی بائیکاٹ کا اعلان
واشنگٹن: امریکا نے بیجنگ ونٹراولمپکس 2022کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اورمظالم جاری ہیں اس صورتحال میں امریکی سفارت کار اورحکام بیجنگ میں ہونے والے ونٹراولمپکس2022کا حصہ نہیں بن سکتے۔
جین ساکی کے مطابق امریکی سفات کار اورحکام تو بیجنگ نہیں جائیں گے تاہم امریکی ایتھیلیٹس ونٹراولمپکس 2022 کے مختلف مقابلوں میں شرکت کریں گے۔
ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین کا اعلان
دوسری جانب واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں امریکا کے سفارتی بائیکاٹ کوسیاسی حربہ قراردیتے ہوئے کہا گیا کہ چین نے کسی امریکی سیاست دان یا اعلی حکام کوونٹراولمپکس کے لئے مدعو نہیں کیا چین کوامریکی سفارت کاروں یا حکام کے آنے یا نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
واضح رہے کہ چین نے اعلان کیا تھا کہ ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کیا تھا کہ چین توقع کرتا ہے کہ 2022 کے ونٹر اولمپکس کو "آسان طریقے سے” اور شیڈول کے مطابق منعقد کیا جائے گا،کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کے آنے سے اولمپکس کے شیڈول پر فرق نہیں پڑے گا.
بڑی کمپنی نے 900 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤکا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ نئے وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کی ہماری کوششوں کو یقینی طور پر کچھ چیلنج درپیش ہوں گے،لیکن جیسا کہ چین کو کورونا وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کا تجربہ ہے، ہم آسانی اور کامیابی کے ساتھ اس چیلنج کو مکمل کر لیں گے۔
بیجنگ میں 4 فروری سے 20 فروری تک تمام ایتھلیٹس اپنے متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ کھیلوں کا حصہ بنیں گے لیکن ان میں غیر ملکی سیاح اور شائقین موجود نہیں ہوں گے کھیلوں میں کھلاڑیوں کو کلوز لوپ ببل میں رکھا جائے گا ، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کورونا کی جانچ کی جائے گی-