بڑی کمپنی نے 900 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

0
27

واشنگٹن: ایک بڑی کمپنی کے سی ای او نے زوم میٹنگ بلائی اور اسی میٹنگ کے دوران 900 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا جس کے بعد اسے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ‘ بیٹر ڈاٹ کام نامی کمپنی کے سی ای او وشال گرج نے بتایا کہ’اگرآپ اس میٹنگ میں شامل ہیں اور مجھے سن رہے ہیں تو آپ کا تعلق اس بدقسمت گروہ سے ہے جنہیں نوکری سے برخواست کردیا گیا ہے اور ملازمت کا خاتمہ فوری طور پر لاگو ہورہا ہے۔

کمپنی کے سی ایف او کیون ریان نے کہا کہ سال کے اس اہم موقع پر نوکری سے نکالنا تکلیف دہ فیصلہ تھا رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں بہت تبدیلیاں ہوئی ہیں تاہم وشال نے بتایا کہ لوگوں کو فارغ کرنے کی پشت پر کارکردگی، معیار اور پیداوار کے مسائل بھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ بعض ملازمین روزانہ مشکل سے دو گھنٹے کام کرتے تھے اور وہ صارفین یا خود اپنے ساتھیوں سے چوری میں بھی ملوث تھے تاہم انہوں نے چوری کے لفظ کی وضاحت نہیں کی تاہم فوربس اور دیگر تجزیاتی اداروں نے کہا ہے کہ وشال پہلے بھی اپنے ملازمین کو سخت ای میل کرتے رہے ہیں جن میں اس نے انہیں سست ڈولفن قرار دیا تھا۔

ابوظہبی سے دبئی کا سفر تیز رفتار ٹرین سے صرف 50 منٹ میں

ایک اور ویب سائٹ کے مطابق وشال اقربا پروری بھی کرتے رہے ہیں تاہم زوم میٹنگ میں 900 افراد موجود تھے جو اب بیٹر ڈاٹ کام کا حصہ نہیں رہے اس طرح کمپنی کے 15 فیصد ملازمین کو کرسمس سے پہلے ہی سبکدوش کردیا گیا ہے-

سوشل میڈیا پرصارفین نے اسے سخت عمل اور ایک خوفناک اقدام قرار دیا ہے ، وہ بھی کرسمس کے موقع پر جب سب شہری اپنی فیملی کے ساتھ خوشیاں منا رہے ہوتے ہیں۔

فرانس: معمر شخص کے گھر سے 100 بلیوں کی لاشیں، گلہریوں اور چوہوں کی باقیات برآمد

برطانیہ کی لیورپول جان مورز یونیورسٹی میں ایمپلائمنٹ لا اور بزنس اسٹڈیز کی لیکچرار جیما ڈیل کا کہنا ہے کہ یہ کسی تنظیم کی قیادت کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، اور یہ عمل برطانیہ میں غیر قانونی ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ امریکا میں ہیں تو کچھ بھی کر سکتے ہیں ایسے سخت اقدامات مشکل حالات میں بھی اچھے اور مہذب انداز میں لیے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بیٹر ڈاٹ کام ویب سائٹ مورگیج اور مکانات بنانے کے مالیاتی امور میں مددگار کمپنی ہےاس امریکی کمپنی کا کام گھر خریدنے کے عمل کو تیز اور زیادہ موثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے، اسے جاپانی کمپنی سافٹ بینک کی حمایت حاصل ہے اور اس کی مالیت تقریباً 6 بلین ڈالر ہے۔

امریکی نوجوان مقتول دوست کی لاش کو موٹر سائیکل پر گھمانے لے گئے

Leave a reply