بیمار لاغر جانور ذبح،گوشت کی قیمت 600 کلو

قصور
گنڈہ سنگھ ہسپتال کے سامنے پرویز نامی قصائی نے لاغر،کم،ور جانور ذبح کرکے فروخت کرنا شروع کر دیئے،متعلقہ ویٹرنری ڈاکٹر عدیل خاموش

تفصیلات کے مطابق مقامی رہائشی مہر پرویز مختار نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گنڈہ سنگھ ہسپتال کے سامنے پرویز نامی قصائی نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے گوشت کی قیمت 600 روپیہ کی ہوئی ہے اور دن ہونے سے قبل ہی لوگوں کی غیر موجودگی میں بیمار و لاغر جانور فروخت کرکے لوگوں کو کھلا رہا ہے اور تو اور جانور ذبح کرتے وقت تکبیر بھی نہیں پڑھتا
جبکہ متعلقہ لائیو سٹاک ڈاکٹر عدیل نے بھی چپ ساڈھ لی ہے خدشہ ہے کہ وہ مردہ جانور فروخت کر رہا ہے جبکہ گوشت پر گورنمنٹ کی مہر بھی نہیں ہوتی
مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ قصاب پرویز کو لوگوں کے سامنے جانور ذبح کرنے اور تکبیر پڑھنے کا پابند بنایا جائے اور مقامی ویٹرنری ڈاکٹر کی موجودگی میں ذبح کیا جائے تاکہ لوگوں کو ذبح ہونے والے جانور کا علم ہو

Leave a reply