وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو دنیا کے سیاسی افق پر ایک چمکتا ستارہ تھیں جو ڈھل تو گیا لیکن مٹ نہیں سکا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کا قتل ملک کے مستقبل کو تاریک کرنے کی سازش تھی آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک دشمنوں کو شکست دی ، بینظیر بھٹو نے اپنے آخری منشور میں تعلیمُ، توانائی اورماحولیات کا تحفظ سرفہرست رکھا تھا ،آج ہم بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانے کے وعدہ کی تجدید کر رہے ہیں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بات نہ کریں تو ہی اچھا ہے،انہوں نے جو کیا دنیا نے دیکھ لیا،عمران خان کو کانٹا چبھتا تھا کہ ان کی سندھ میں کیوں نہیں چلتی، سیلاب میں بلاول اور پیپلز پارٹی نے عوام کی خدمت کی، پیپلزپارٹی کی خدمت کی وجہ ہی سے لوگ گڑھی خدا بخش بھٹو آ رہے ہیں، پی ڈی ایم انتخابات سے نہیں بھاگ رہی ،اسمبلیاں 5 سال کے لیے ہوتی ہیں،
پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو خطرہ جان کے باوجود پاکستان آئیں آج کا دن پیپلزپارٹی کیلئے بڑا سانحہ تھا سیاست کانٹوں کی سیج ہے، ہم نبھا رہے ہیں،عمران خان لالچ کی وجہ سے ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے جا رہے ہیں،پی ٹی آئی کو اگر استعفیٰ دینے ہیں تو کس نے روکا ہے،پیپلزپارٹی اور اے این پی تو پہلے پی ڈی ایم سے نکل چکی تھیں، خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کے سامنے لیٹ چکی ہے، ان کا سامنا نہیں کر پا رہی،
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو ایک مثالی کردار کی حامل سیاستدان رہی ہیں،بینظیر بھٹو عزم و جرأت اور جدو جہد کی ایک عظیم مثال ہیں، موجودہ دور کی خواتین بجا طور پر بینظیر بھٹو پر فخر کر سکتی ہیں ،ذوالفقار علی بھٹو تیسری دُنیا کے قائد تھے،ذوالفقار علی بھٹو تمام مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے والے تھے،
سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بطور اسپیکر کبھی بے نظیر بھٹو کو ملنے نہیں گیا ،میں نے اسپیکر کے منصب کے تقدس کو کبھی پامال نہیں کیا جب اسپیکر تھا کبھی بےنظیر کےساتھ تصویر نہیں بنوائی،نیوزی لیڈ کی وزیر اعظم نے بینظیر بھٹوکو خراج تحسین پیش کیا وویمن کاکس کو مزید فعال کیا جائے گا،
پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ بےنظیر بھٹو کی نئی سوچ تھی، بے نظیر بھٹو کی وہی سوچ نیلسن منڈیلا کی تھی نواز شریف نے بی بی کیخلاف پنجاب میں تقاریر کیں تھیں ہم نے پھر بھی میثاق جمہوریت پر اتفاق کیا ،نواز شریف نے آصف زرداری کے خلاف کیس بنایا اس ملک کے لیے جمہوریت بہترین حل ہے،
پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کیلئے بے نظیر بھٹو شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آج بے نظیر بھٹو کی شہادت کا دن منایاجارہا ہے،تحریک انصاف ملکی معاشی حالت خراب کر کے گئی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ چھوٹے طبقے کیلئے کام کیا،سیلاب سے متاثرہ عوام کے لئیے پی ٹی آی نے کیا کیا؟
عمران خان خود امپورٹڈ، بینظیر کو کس نے کہا تھا اس بچے کا خیال رکھنا؟ خورشید شاہ کا انکشاف
میں اس میٹنگ میں شامل تھا جس میں بینظیر کو کہا گیا تھا کہ آپ نہ جائیں..شیخ رشید
بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول
بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب
بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا
آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا