قدرت نے اس دنیا میں مختلف انواع اقسام کے پودے اور جڑی بوٹیاں پیدا کی ہیں ہر جڑی بوٹی اور پودا اپنی افادیت میں اپنی مثال آپ ہے اور ان میں مختلف بیماریوں سے شفا موجود ہے اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں کوئی بھی چیز بے مقصد پیدا نہیں کی ہر چیز میں اسکی حکمت و دانائی چھپی ہوئی ہے ہر شے کو پیدا کرنے کا ایک خاص مقصد ہے اور ہر چیز الگ الگ خصوصیات کی حامل ہیں انہی میں سے ایلو ویرا جسے گھیکوار اور کور گندل بھی کہتے ہیں ایک ایسا پودا ہے جس کے اندر بے شمار طبی فوائد کا خزانہ ہے اس میں کیلشئم پوٹاشئیم آئرن کاپر کرمیم زنک مگنیز پائی جاتی ہیں جو انسانی جسم کے لئے انتہائی مفید ہیں اسمیں وٹامن بی 12 کی اے بی سی ای اور فولک ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں ایلوویرا کا باقاعدہ استعمال ان معدنیات اور وٹامنز کی کمی کو پورا کرتا ہے
ایلوویرا پر یورپ میں بہت سی تحقیقات کی گئیں جن سے اس کے بہت سے فوائد سامنے آئے ایلوویرا معدے کی خرابی اور دانت کے درد کو دور کرتا ہے سر کی جلد کے کئے بھی ایلوویرا نہایت مفیدہے یہ جلد کو ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے ہفتے میں ایک مرتبہ سر پہ لگانے سے نہ صرف بال گھنے چمکدارہوجاتے ہیں بلکہ سر کی خشکی بھی دور ہو جاتی ہے اسکے علاوہ بال جھڑنا بھی بند ہو جاتے ہیں
ایلوویرا جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی کمزوری بھی دور کرتا ہے اور جگر کے لئے اور تلی کی بیماری کے لئے بہت مفید ہے نزلہ زکام کھانسی اور جوڑوں کے درد کے لئے بھی بہت مفید ہے اور متعدد غدودوں کو فعال بنانے میں بھی مدد دیتا ہے جلد کے امراض اور معدے کی خرابی دور کرنے کے لئے بھی اور غذائی سپلیمنٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے