بیرون ملک پاکستانی کس حلقے میں ووٹ دیں گے؟ِ عدالت
بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی ،درخواست گزار داؤد غزنوی کی جانب سے وکیل عارف چوہدری پیش ہوئے، عدالت نے کہا کہ جو پہلے ترمیم تھی وہ بھی یہی تھی اب والی ترمیم میں زیادہ وضاحت دی گئی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگ باہر ہیں وہ وہاں سکونت رکھتے ہیں ،دونوں ترامیم ان کے حقوق کو ختم نہیں کر رہیں ، وکیل عارف چودھری نے کہا کہ تیس سال سے یہ کام چل رہا تھا اب یہ کام ہوا ہے ، یہ تو کوئی کہہ نہیں سکتا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں ،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک جواب دے دیں بیرون ملک پاکستانی کس حلقے میں ووٹ دیں گے، عدالت نے سوال کیا کہ کتنے پاکستانی بیرون ملک ہیں ؟ وکیل عارف چودھری نے کہا کہ 9لاکھ لوگ بیرون ملک میں مقیم ہیں ،امریکہ میں مقیم پاکستانی درخواست گزار اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ،عدالت نے استفسار کیا کہ امریکہ میں کیسے ووٹ ڈالے جاتے ہیں وہاں کا کوئی قانون ہو گا ، درخواست گزارنے کہا کہ امریکہ میں ووٹ کے قانون کا مجھے علم نہیں ،عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں گزشتہ حکومت کی ترمیم سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق نہیں تھی،اب جو ترمیم ہوئی اس میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا ،
بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے نئے طریقہ کار کیخلاف درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لیے عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین جون تک ملتوی کردی
جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات
ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول
ضیاء گیا، مشرف گیا، سلیکٹڈ گیا، جئے بھٹو، بلاول زرداری کا ٹویٹر پیغام
عمران پہلے بھی سیلیکٹڈ فیض یاب ہوا تھا اب ایک مرتبہ پھر فیض یاب ہونا چاہتا ہے بلاول
سپریم کورٹ نے ہی سب طے کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیں،اسد عمر