خون سفید ہو گیا،گھر پر قبضے کے لئے بیٹی نے بیوہ ماں کو گھر سے نکال دیا، ماں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،اعلیٰ حکام کو درخواستیں دیں، انصاف نہ مل سکا، ویڈیو کے ذریعے بیوہ خاتون نے نگران وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کر دی

واقعہ پنجاب کے شہر تلہ گنگ کا ہے،جہاں بیٹی نے اپنی ماں کو گھر سے نکال دیا، بلکہ اپنے رشتے داروں‌پر مبینہ طور پر مقدمے بھی درج کروا دیئے، تلہ گنگ کی عائشہ جو بیوہ خاتون ہیں اپنے ویڈیو بیان میں کہتی ہیں کہ میری بیٹی فرحت اکبر زوجہ محمد ریاض نے مجھ بیوہ ماں کو گھر سے نکال دیا ہے-گزشتہ سات ماہ سے میں در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہوں ، فرحت اکبر اور ان کے شوہر محمد ریاض اور ان کے بیٹے محمد یوسف نے گھر پر قبضہ کر کے اب اہل محلہ کا بھی سکون برباد کیا ہوا ہے- جن کو کریمنل لوگوں کی سپورٹ حاصل ہے- گزشتہ سات ماہ سے ایس ایچ او تلہ گنگ، ڈی ایس پی تلہ گنگ ، اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ، ڈپٹی کمشنر چکوال ، ایس پی چکوال کو درخواست دے کر اپیل کر چکی ہوں- والدین کے احترام کے تمام قانون پاکستان سے ختم ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے مجھے انصاف نہیں مل رہا- ابھی سٹی کورٹ تلہ گنگ میں قرض اٹھا کر کیس کیا ہے، وہاں سے انصاف شاید مجھے میرے مرنے کے بعد ہی ملے- کبھی دوسرا وکیل پیش نہیں ہوتا, کبھی ہڑتال ہو جاتی ہے ، مجھے بتائیں میرا بیٹا نہیں ہے میں اب کیا کروں-

چکوال مدرسہ زیادتی کیس، دونوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بیوہ خاتون کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر واپس جانا چاہتی ہوں- زمین میرے نام پر ہے- مکان کی تعمیرات 15 سال پہلےمیں نے خود کروائی ہیں-جس کی گواہی تمام اہل محلہ دے سکتے ہیں خدارا میرے گھر کا قبضہ مجھے واپس دلوایا جائے- میرے داماد اور میری بیٹی نے مجھے دھمکی دی ہوئی ہے – اس سے پہلے کہ کوئی جانی نقصان کر کے یہ آبائی شہر آزاد کشمیر چلے جائیں-تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے میری اپیل ہے کہ مجھے تحفظ دیا جائے-

دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بیٹی فرحت نے اپنی ماں سے اپنے شوہر محمد ریاض کے ذریعے گھر کے لئے 15 سے بیس لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی ہے،

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کا کہنا ہے کہ بیوہ خاتون کو تحفظ ملنا چاہئے اور اس کے لئے اعلیٰ حکام کردار ادا کریں.

ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”

تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

میرے خلاف لطیف کھوسہ کی فرم کے وکلا پیش ہوئے،خواجہ سرانایاب علی

مسجد کے سامنے خواجہ سراؤں کی ڈانس پارٹی

پیپلز پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ میں اپنے ہی جیالوں کو دھمکی

Shares: