عام انتخابات 2024 آٹھ فروری کو ہونے ہیں، الیکشن کے لئے انتخابی مہم جاری ہے، امیدوار جہاں جلسے ،کارنر میٹنگز کر رہے ہیں وہیں ووٹر سے ووٹ بھی مانگے جا رہے ہیں، ایسے میں سانگھڑ سندھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پیپلز پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ میں اپنے ہی جیالوں کو دھمکی دے رہے ہیں.
سانگھر میں پی پی کے امیدوار علی حسن نے کارنر میٹنگ میں جیالوںسے خطاب کیا، انہوں نے ووٹ مانگے ، ساتھ دھمکی بھی دے ڈالی علی حسن کا کہنا تھا کہ پارٹی امیدوار کو ہی کامیاب کروائیں ورنہ ان کے ساتھ حساب ہوگا، ورکرز اور جیالے مہربانی کرکے سیدھے ہو جائیں، پارٹی امیدوار کے ساتھ چلیں اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں، نہیں تو 8 کے بعد 9 فروری بھی آئے گی، پھر ان کے ساتھ جو حساب ہوگا وہ پورا سانگھڑ دیکھے گا
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1744381590514323835
پیپلز پارٹی امیدوار کی دھمکی پر الیکشن کمیشن کا نوٹس،
سوشل میڈیا پر ضلع سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کے پی ایس 41 کے امیدوار امیدوار علی حسن ہنگورجو کی وائرل ہونے والی ویڈیو کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے رپورٹ طلب کی گئی ہے، ویڈیو میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع سانگھڑ سے پی ایس 41 کے امیدوار علی حسن عوام اور کارکنان کو دھمکیاں دیتے دکھائی دے رہے تھے
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ
این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں