بیٹوں سے بات کروائی جائے،عمران خان کی عدالت میں درخواست دائر

imran khan son

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات چیت اور وکلا سے ملاقات کے لیے تین الگالگ درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاءنے انسداد دہشت گردی عدالت میں 3 درخواستیں دائر کیں،عمران خان کے وکلا کی جانب سے عدالت میں دائر درخواستیں عمران خان کے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات چیت، وکلاء سے ملاقات اور طبی معائنے کے حوالہ سے ہیں، ملک فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کرائی جائے، جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق ہدایات لینی ہیں، دو ماہ سے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات چیت نہیں کرائی گئی، یہ آئینی حق ہے، میرے مؤکل کی بچوں سے گفتگو کرانے کا حکم دیا جائے،طویل عرصے سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو معائنے کی اجازت نہیں دی جارہی، عمران خان کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے اور چیک اپ کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں، عمران خان سے ملاقاتوں پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے، آج بلاول اور مولانا فضل الرحمان کی کوششوں سے پی ٹی آئی وفد کی عمران خان سے ملاقات طے ہوئی تھی لیکن پی ٹی آئی وفد عمران خان سے ملنے کی بجائے پھر مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچ گیا،

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ سامنے آ گیا

مولانا کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کامرکز،اپوزیشن جماعتوں کے بعد بلاول پہنچ گئے

وزیراعظم ،بلاول کی مولانا کے در پر حاضری،مولانا نے کھری کھری سنا دیں

نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟

قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں بلاول کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سے ملاقات

آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی

اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع
دوسری جانب راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کر دی گئی ہے،ملاقاتوں میں پابندی پر توسیع مزید دو روز کے لیے کی گئی ہے، عمران خان سمیت اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ایس سی او اجلاس کی سیکورٹی کی وجہ سے 18 اکتوبر تک تھی تا ہم اب حکومت نے دو روز کی مزید توسیع کر دی ہے،

Comments are closed.