بھارت میں مزید 54 چینی ایپس پرپابندی

0
48

بھارت نے چین کی مزید 54 ایپس کو قومی سلامتی کا خطرہ قرار دے کر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے آغاز سے اب تک بھارت 300 چینی اپیس پر پابندی عائد کر چکا ہے۔

باغی ٹی وی :"عالمی خبررساں ادارے الجزیرہ” کے مطابق بھارت کی الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے تازہ ترین پابندیوں میں چین کی بڑی ٹیک فرموں جیسے ‘علی بابا’، ‘سویٹ سیلفی ایچ ڈی’، ‘بیوٹی کیمرا’، ‘سیلفی کیمرہ’، ‘گیرینا فری فائر’، ‘الیومیناتے’، ‘ویوا ویڈیو ایڈیٹر’، ‘ٹینسینٹ ایکس ریور’، ‘اونمائیوجی ایرینا’، ‘ایپ لاک’ اور ‘ڈوئل اسپیس لائٹ’ سمیت درجنوں مقبول و معروف ایپس شامل ہیں جو کہ 2020 میں بھارت کی جانب سے پہلے ہی پابندی عائد کردہ ایپس کے دوبارہ برانڈڈ ورژن ہیں۔

چینی ایپس پر پابندی کے باوجود بھارت چینی کمپنیوں سے چندہ لیتا رہا

بھارتی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک کی وزارت کا کہنا ہے کہ یہ ایپس صارفین کا حساس ڈیٹا جمع کرتی ہیں۔ اور اس ڈیٹا کو دشمن ملک میں واقع سرورز پر منتقل کر کے غلط استعمال کیا جاتا ہے۔

ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ ایپس فائن لوکیشن (جی پی ایس) تک رسائی حاصل کر کے، کیمرہ/مائیک کے ذریعے جاسوسی اور نگرانی کی سرگرمیاں بھی انجام دے سکتی ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ایپس مبینہ طور پر ملک کی خود مختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر ریاست کی سلامتی اور بھارتی دفاع کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

گزشتہ سال بھارت نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ سمیت 59 ایپلیکیشنز (ایپس) پر مستقل طور پر پابندی عائد کر دی تھی-

امریکا میں شئیرایٹ اور علی پے سمیت 8 چینی کمپنیوں پر پابندی عائد

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے کمپنیوں سے تفصیلات طلب کی تھیں کہ وہ صارفین کی کیا کیا تفصیلات جمع کرتے ہیں اور انہیں کن مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

تازہ ترین اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کے درمیان طویل عرصے سے ہندوستان اور چین ہمالیہ کے ساتھ 3,488 کلومیٹر (2,170 میل) پر جاری تنازع حل نہیں ہوا، 2020 میں ہونے والی خونریز جھڑپ م میں دونوں اطراف کے فوجی ہلاک ہو گئے-

ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس تیار کی جائے،کمل ہاسن

چین کے ساتھ لداخ کے سرحدی علاقے میں کشیدگی کے دوران انڈین حکومت نے اس فیصلے کو ایمرجینسی حل اور قومی سلامتی کے لیے ضروری قدم بتایا تھا دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پر تشدد جھڑپ میں 15 جون کو 20 انڈین فوجی ہلاک ہو گئے تھے اور چین سے سرمایہ کاری کے لیے ہندوستان میں سخت قوانین بنائے گئے، جن میں ایپس پر پابندی بھی شامل ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، ہندوستان کے آرمی چیف نے حال ہی میں پچھلے مہینے کی طرح چینی جارحیت کے خطرے کا حوالہ دیا۔

بھارت میں 87 سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Leave a reply