لاہور: بھارت سے رہاہوکرآنے والے بزرگ شہری محمد نذیرکو سیکیورٹی حکام کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا گیا ہے-
باغی ٹی وی: جمعرات 17 فروری کو پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی کی کوششوں کے بعد بھارت کی مختلف جیلوں میں سزائیں کاٹنے والے بھارت کی طرف سے12 پاکستانی شہری واہگہ بارڈر پر سیکیورٹی حکام کے حوالے کئے گئے تھے پ 12 پاکستانیوں کو رہائی ملی تھی جن میں سے 6 سویلین اور6 ماہی گیرہیں
غیر قانونی شکار کرنے والی 05 بھارتی ماہی گیر کشتیوں کو پکڑ لیا گیا
بھارتی جیل سے رہائی پا کر وطن واپس آنے والوں میں 80 سالہ بزرگ محمد نذیر ولد فتح دین بھی شامل تھے جنہیں وہیل چیئر پر پاکستان لایا گیا ۔ وہ 1965 ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران قیدی بنائے گئے تھے جس کے بعد انہیں 57 سال بعد بھارتی جیل سے رہائی ملی ہے
رہائی پانے والے محمد نذیر ساندہ لاہور کے رہائشی ہیں ، جن کا کہنا ہے کہ وہ رہائی کی امید چھوڑ چکے تھے تاہم اللہ تعالیٰ کے کرم اور پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے انہیں رہائی ملی اور وہ طویل عرصے بعد اپنے خاندان کے پاس واپس آ سکے ہیں ۔ محمد نذیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب وہ اپنے وطن آ گئے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنی باقی زندگی اپنے خاندان کے ساتھ گزار سکیں گے ۔
اسلام میں حجاب مرضی نہیں فرض ہے: سابق بھارتی اداکارہ حق سچ بیان کرکے سب کوحیران کردیا
بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے تمام افراد کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا جبکہ ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی گاڑیوں کے ذریعے کراچی بھجوایا جائے گا جن میں سکیورٹی حکام نے آج ایک بزرگ شہری محمدنذیرکو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا ہے۔
ایدھی حکام کے مطابق محمد نذیراپنے بارے کچھ بھی بتانے سے قاصرہے، اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے جبکہ درست طورپرسن بھی نہیں سکتا ہے ممکن ہے چند دن آرام کے بعد وہ اپنے بارے میں کچھ بتانے کے قابل ہوسکے، محمد نذیرکے ورثاکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
اس سے قبل حکام نے بتایا تھا کہ محمد نذیرساندہ لاہورکا رہنے والا ہے سن 2014 میں بھارتی حکام نے اس کی گرفتاری بارے پاکستانی ہائی کمیشن نیودہلی کوآگاہ کیا تھا جس کے بعد اس کی رہائی کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کئے گئے۔